شوبز
فلم "دھوم” کےچوتھےسیکوئیل سے اداکار ابھشیک بچن آؤٹ ،رنبیرکپورکی دھماکےدارانٹری
دھوم 4 کے حوالے سے رنبیر کپور کے ساتھ بات چیت طویل عرصے سے چل رہی تھی، اداکار نے فلم کی کہانی سن کر اس کا حصہ بننے میں دلچسپی بھی ظاہر کی تھی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ میں بننے والی کامیاب فلم "دھوم” کے چوتھے سیکوئیل سے اداکار ابھشیک بچن آوٹ ،رنبیر کپور کی دھماکے دار انٹری، میڈیا رپورٹ کے مطابق دھوم 4 کے حوالے سے رنبیر کپور کے ساتھ بات چیت طویل عرصے سے چل رہی تھی، اداکار نے فلم کی کہانی سن کر اس کا حصہ بننے میں دلچسپی بھی ظاہر کی تھی۔رپورٹس کے مطابق دھوم 4 میں 2 پولیس اہلکاروں کا کردار نبھانے کے لیے فی الحال اداکاروں کا نام سامنے نہیں آیا ہے، یہ فلم 2025 یا 2026 کے آغاز میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ پچھلی مرتبہ دھوم 3 سال 2013 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں مرکزی کردار عامر خان نے ادا کیا تھا جبکہ پہلی مرتبہ فلم دھوم 2004 میں ریلیز ہوئی تھی۔