شوبز

فلم ”راہی ”کی شوٹنگ کے دوران ونیت نشان نے کیا شرمناک حرکت کی؟ پتا چل گیا

فلم راہی کی شوٹنگ کے دوران ایک پورا دن عامر خان کو بوسہ دیتے گزارا ،اداکارہ ونیت نشان کا تہلکہ مچا دینے والا انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک، آ ن لائن) بالی ووڈ ادا کارہ ونیت نشان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ”راہی پیارکی شو ٹنگ کے دوران ایک پورا دن عامر خان کو بوسہ دیتے ہوے گزارا ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا عامر خان 90 کی دہائی میں سوپر اسٹار بن چکے تھے۔ ان دنوں لڑکیاں ان کے مداح کے طور پر کچھ بھی کرنے کو تیار تھیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم راہی پیار میں کام کے دوران وہ عامر خان، جوہلی چاولہ اور مہیش بھٹ جیسے نامی اسٹارس کے سامنے وہ کافی نروس محسوس کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا، اتنے بڑے اسٹار ز کے سامنے میں خود کو کافی غیر مطمئن محسوس کررہی تھی، مجھے اپنی قسمت پر یقین ہی نہیں ہورہا تھا کہ میں اتنی بڑی فلم کا حصہ ہونے جارہی ہوں۔ وہ تجربہ کمال کا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ عامر خان کافی شرارتی ہوا کرتے تھے۔ فلم میں ایک سین تھا جو بدقسمتی سے فائنل ایڈیٹنگ میں کٹ گیا۔ فلم میں منگنی کے بعد عامر اور میرا گھر کے اندر ایک سین تھا جس میں مجھے ان کے گال پر بوسہ دینا تھا۔ عامر نے کہا کہ اس سین کے لیے یہ تسلسل ہونا چاہیے۔ تو اس دن میں پورے دن میں 7 سے 8 بار ان کے گال پر کس ہی کرتی رہی تھی۔ اس کے بعد جب میں گھر واپس آئی تو میں نے پرجوش انداز میں اپنے دوستوں کو بتایا کہ میں آج سارا دن عامر خان کو کس کرتی رہی ہوں، میں نے لاٹری جیت لی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button