شوبز

فلم سنگھم اگین، وکی کوشل آئوٹ، ٹائیگر شروف کی دبنگ انٹری

روہت شیٹی اداکار اجے دیوگن، اکشے کمار، رنویر سنگھ اور وکی کوشل کے ساتھ سنگھم اگین کی شوٹنگ رواں برس اکتوبر سے شروع کرنے کے خواہاں تھے

ممبئی (شوبز ڈیسک، آن لائن) بالی ووڈ کی نئی فلم ”سنگھم اگین” میں وکی کوشل کو آئوٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ معروف ڈانسر و اداکار ٹائیگر شروف نے دبنگ انٹری دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار روہت شیٹی کی مشہور فلم سنگھم کے سیکوئل سنگھم اگین میں ٹائیگر شروف پہلی بار اجے دیوگن سے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔ہدایت کار روہت شیٹی اداکار اجے دیوگن، اکشے کمار، رنویر سنگھ اور وکی کوشل کے ساتھ سنگھم اگین کی شوٹنگ رواں برس اکتوبر سے شروع کرنے کے خواہاں تھے۔وکی کوشل نے فلم ‘چھاوا’ کی شوٹنگ کی مصروفیت کے باعث سنگھم اگین میں کام کرنے سے معذرت کر لی، جس کے بعد ان کی جگہ ٹائیگر شروف کو کاسٹ کیا گیا۔اس سے قبل سنگھم اگین میں وکی کوشل کو مرکزی کردار باجی راؤ سنگھم (اجے دیوگن) کے چھوٹے بھائی کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی جو ممکنہ طور پر اب ٹائیگر شروف ادا کریں گے۔ٹائیگر شروف اس فلم میں پولیس آفیسر کا کردار نبھائیں گے جبکہ فلم میں ان کے ہمراہ سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون بھی جلوہ گر ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button