فلم ”عمرو عیار“ نے عید دوڑساڑھے 4کروڑ کما کر جیت لی
”نابالغ افراد‘ ابھی‘ایجنٹ انیلا‘ اوربھیڑیا“ نے بھی باکس آفس پر رنگ جمایا
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان میں عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی کل فلمیں چار تھیں جن میں کہا جا رہا تھا کہ مقابلہ کی فضا ہے ‘ تاہم ان فلموں کی سکرین پر آمد سے انہوں نے اچھی کمائی کی۔کمائی کے لحاظ سے بات کی جائے تو نمبر ون پرعید کے پہلے تین دنوں میں سائنس فکشن فلم ”عمرو عیار“رہی۔اور کہا جا سکتا ہے کہ عید کی فلموں میں یہ فلم کامیاب ترین رہی۔ اس کے ساتھ اور فلمیں بھی تھیں جن میں ”نابالغ افراد‘ ابھی‘ایجنٹ انیلا‘ اوربھیڑیا“ نے بھی باکس آفس پر رنگ جمایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سسپنس، تھرلر اور جادوئی طاقتوں کے خلاف جنگ کی کہانی پر مبنی پاکستانی فلم ”عمرو عیار“ ریلیز کے پہلے تین دنوں میں ساڑھے چار کروڑ روپے کا بزنس کرکے پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئی۔
عاشر وجاہت اور ثمر جعفری کی فلم ”نابالغ افراد“ باکس آفس پر ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کما کردوسرے نمبر پر رہی۔اداکارہ کبریٰ خان اور ممتاز گوہر کی رومانوی فلم ”ابھی“ صرف93 لاکھ روپے ہی کما سکی اور باکس آفس پر وہ کمائی کے حوالے سے تیسرے نمبر پر رہی۔اور سب سے کم بزنس کرنے والی مرڈر مسٹری ایکشن فلم ”بھیڑیا“ رہی جس نے عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر فلم بینوں کو زیادہ متاثر نہ کیااور صرف چند لاکھ روپے کا ہی بزنس کر پائی۔
پانچویں نمبر پر فلم ”ایجنٹ انیلا“رہی جس کی کہانی قاسم گل پنہور نے لکھی اور انہوں نے ہی ہدایات دیں جب کہ وہی فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔فلم میں اداکارہ میرا، ردا اصفہانی، غلام محی الدین، مصطفیٰ قریشی، شفقت چیمہ، مسکان نذیر، منظور مراد، پیر معظم اور محبوب سلطان شامل ہیں۔فلمی پنڈت کہتے ہیں کہ اگر فلم ”منجو ماریہ“ کو سنسربورڈ پاس کر دیتا تو اس کا کمائی اور کہانی کے لحاظ سے پہلا نمبر ہونا تھا۔