شوبز

فوداد خان 8برس بعد ردھی ڈوگرا کیساتھ کیا کرنے جا رہے ہیں؟

پاکستانی اداکار کی بالی ووڈ اداکارہ ردھی ڈوگرا کیساتھبھارتی فلم کی خبریں گرم ہیں

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے بھارتی اداکارہ ردھی ڈوگرا کے ساتھ بالی وڈ فلم میں جلوہ گر ہونے کی خبر گردش کرنے لگی۔فواد خان نے 2014 میں فلم خوبصورت سے بالی وڈ میں ڈیبیو دیا تھا جس میں ان کے ساتھ سونم کپور کو کاسٹ کیا گیا تھا۔بعدازاں فواد خان فلم” کپور اینڈ سنز اور اے دل ہے مشکل ”میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے اور ان فلموں میں بہترین اداکاری سے بالی وڈ متوالوں کو اپنا دیوانہ بنانے میں کامیاب رہے۔فواد خان کے بالی وڈ ڈیبیو کو 10 سال جبکہ آخری بالی وڈ فلم کیے 8 سال بیت چکے ہیں اور اس دوران بھارتی مداح فواد خان کی بالی وڈ میں واپسی کے منتظر تھے۔

اب سالوں بعد فواد خان کے بالی وڈ میں واپسی کی خبریں زیرِ گردش ہیں اور مداح خوشی سے جھوم رہے ہیں۔بھارتی میڈیا میں پہلے یہ خبریں وائرل ہوتی نظر آئیں کہ فواد خان کے ساتھ اداکارہ وانی کپور کو ایک ساتھ فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے لیکن اب بھارتی میڈیا میں نئی خبریں شہ سرخیوں کا حصہ بن رہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق ویب سیریز ‘آسور’ میں ‘نصرت’ کا کردار نبھانے والی اداکارہ ردھی ڈوگرا فواد خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع حاصل کرنے والی ہیں۔

ردھی ڈوگرا نے بھارتی ڈراما ‘مریادا: لیکن کب تک؟’ اور ‘وہ اپنا سا’ میں مرکزی کردار نبھائے جبکہ ڈانس شو ‘نچ بلیے’ کے سیزن 6 اور اسٹنٹ شو ‘فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی’ کے بھی سیزن 6 میں ہی شرکت کی۔ ردھی کے فواد خان کے ساتھ کاسٹ ہونے کی خبر ان کی سالگرہ کے موقع پر سامنے آئی لیکن اس خبر میں کتنی سچائی ہے اس کی تفصیل خود بھارتی میڈیا بھی نہیں دے رہا۔رپورٹس کے مطابق دونوں ایک رام کام ڈرامہ فلم میں کام کرنے والے ہیں جس کا حال ہی میں پیپر ورک مکمل ہوا ہے اور دونوں اس فلم میں بطور جوڑی نظر آئیں گے۔

علاوہ ازیں ابھی تک اس پراجیکٹ کے ہدایتکار کا نام بھی منظرِ عام پر نہیں آیا ہے لیکن اس پراجیکٹ پر کام ابھی شروع نہیں ہوا ہے کیونکہ دونوں ہی اسٹارز اپنے دوسرے پراجیکٹس میں مصروف ہیں جبکہ فلم ریلیز سال 2026 میں ہوگی۔فلم کی شوٹنگ بھارت میں نہیں بلکہ برطانیہ، امریکہ اور دیگر ممالک میں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button