شوبز

فیروز خان نےاپنی دوسری اہلیہ کےنام اور پیشے سے متعلق انکشاف کردیا

فیروز خان نے اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ ایک رومانوی تصویر شیئر کر کے اُن کے نام اور پیشے سے متعلق انکشاف کیا ہے

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی معروف اداکار، گلوکار، یوٹیوبر و ماڈل فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ کے نام اور پیشے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ لالی اور بالی ووڈ فلموں کے نامور اداکار فیروز خان نے گزشتہ ماہ دوسری شادی کی تھی۔ اداکار کی اچانک دوسری شادی سے متعلق سامنے آنے والی خبروں سے سوشل میڈیا پر بھونچال آ گیا تھا۔

متعدد میڈیا رپورٹس میں فیروز خان کی اہلیہ سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اُن کا نام دعا ہے اور وہ ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ اب فیروز خان نے اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ ایک رومانوی تصویر شیئر کر کے اُن کے نام اور پیشے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ گزشتہ روز کی گئی پوسٹ میں فیروز خان نے کیپشن لکھا ’اہلیہ، ایک اور واحد‘۔

فیروز خان نے اپنے مداحوں کو جمعے کی مبارکباد باد دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’آپ سب کو جمعہ مبارک ہو، ہمیشہ آپ سب کا فیروز خان۔‘ اس پوسٹ کے کیپشن میں اداکار نے اپنے اور اہلیہ کے نام کا ہیش ٹیگ شیئر کیا ہے جس کے مطابق فیروز خان کی دوسری اہلیہ کا نام زینب ہے اور پیشے کے لحاظ سے وہ ایک ذہنی امراض (سائیکالوجسٹ) کی ڈاکٹر ہیں۔

اسکرین شاٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button