فیروز خان کی دوسری بیوی سے بھی علیحدگی؟سِگنل مل گیا
متلون مزاجی کے باعث پہلے علیزہ سلطان کو چھوڑا ' اب زینب کو ان فالو کردیا
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکار فیروز خان کی جانب سے اٹھائے گئے حیران کن قدم کے سبب انکی دوسری اہلیہ زینب سے بھی علیحدگی کی خبروں نے زور پکڑ لیا۔فیروز خان شوبز انڈسٹری کا وہ نام ہیں جو اپنے غصے اور مشتعل مزاج کے سبب اکثر شہ سرخیوں کا حصہ بنتے رہتے ہیں۔دورانِ انٹرویو میڈیا پرسنز کو ڈانٹنا ہوں یا پھر سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان پر تشدد کا الزام ہو فیروز خان کی نجی زندگی تنازعات سے گھری ہوئی ہے۔فیروز خان پہلی اہلیہ علیزہ سلطان کو طلاق دینے کے بعد زینب نامی لڑکی سے شادی کر چکے ہیں جنکے ساتھ وہ آج کل گھومتے پھرتے نظر آرہے ہیں اور دلکش تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بنارہے ہیں۔
31 مئی کو سوشل میڈیا پر فیروز خان کی مایوں کی ویڈیو وائرل ہوئی جبکہ یکم جون اداکار کی شادی کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس کے بعد فیروز خان نے انسٹاگرام پر شادی کی تصویر جاری کر کے اس خبر کی تصدیق کردی۔فیروز خان زشتہ چند ماہ سے اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ کبھی ٹوئننگ کرتے تو کبھی گھومتے پھرتے نظر آئے اور متعدد مرتبہ ان کے ساتھ انکے بچے بھی دیکھے گئے۔جہاں یہ جوڑی سوشل میڈیا پر سب کی توجہ اپنی رومانوی تصاویر کے سبب حاصل کر رہی تھی وہیں اب فیروز خان نے ایک ایسا قدم اٹھا لیا ہے جو دونوں کی علیحدگی کی خبر کو ہوا دے گیا ہے۔
فیروز خان فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سے زینب کو ان فالو کر چکے ہیں جو ان کے مداحوں کو حیران کر گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین فیروز خان کے اس عمل کو ان کی دوسری اہلیہ سے بھی علیحدگی کی جانب پہلا اشارہ قرار دے رہے ہیں اور یہ ایسے وقت ہوا جب فیروز خان نے بھارتی صحافی فریدون کو دیے گئے انٹرویو میں ایک آپشنز والے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ کہا کہ وہ سجل علی کے ہاتھ سے بنی نمکین چائے بھی پی لیں گے۔
اگرچہ فیروز خان اپنی دوسری اہلیہ کو انسٹاگرام پر ان فالو کرچکے ہیں لیکن ان کی بہن حمائمہ کے پاس زینب ابھی بھی فالو لسٹ میں شامل ہیں جو رشتے کی سلامت کی ایک امید معلوم ہورہا ہے۔زینب کو نامعلوم وجوہات کے سبب ان فالو کرنے کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں اپنی ازدواجی زندگی اور لو لائف کے سبب تنازعات کا شکار بننے والے اداکار فیروز خان ایک مرتبہ پھر مشکل میں پھنس گئے ہیں۔