ماورا حسین نازیبا لباس میں سمندر کی لہروں سے کھیلنے پر مشکل میں
اداکارہ پردوبارہ تنقید جسامت کی وجہ سے نہیں بلکہ نازیبا لباس میں سرفنگ کرنا ہے
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کو نازیبا لباس پہن کر سمندر کی موجوں پر سرفنگ کرنا شدید مشکل میں ڈال گیا۔بھاری آواز اور دبلی پتلی جسامت والی اداکارہ ماورا حسین اپنی بہترین اداکاری کے سبب لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔آنگن ، ثبات ، نوروز ، ایک تمنا لاحاصل سی اور داسی ان کے سپر ہٹ ڈرامے ہیں جو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیے گئے۔
ماورا حسین نے ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا اور 2016 میں بالی وڈ فلم صنم تیری قسم میں اداکار ہرشوردھن کے ساتھ کام کیا اور صرف ایک ہی فلم سے بالی وڈ کی دنیا میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہیں۔ماورا حسین کو اکثر انکی جسامت کے سبب تنقید کا سامنا رہتا ہے اور لوگ ان کے بے انتہا دبلے ہونے کا تمسخر بھی اڑاتے ہیں جس کو اداکارہ نظر انداز کرنا پسند کرتی ہیں اور اپنی تمام تر توجہ اپنے کام پر مرکوز رکھتی ہیں۔
حال ہی میں ماورا حسین کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا سامنا ہے لیکن اس کی وجہ ان کی جسامت نہیں بلکہ ساحلِ سمندر پر نازیبا لباس میں سرفنگ کرنا ہے۔ماورا حسین نے سرفنگ کرتے ہوئے آسمانی شرٹ کے ساتھ سفید لیگنگس پہنیں جس کو دیکھ کر مداح شدید برہمی کا اظہار کرتینظر آئے۔ایک صارف نے لکھا کہ کسی اور رنگ کی لیگنگ بھی پہنی جاسکتی تھیں، سفید لیگنگ پہننا نہ پہننا تو برابر ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ دوسرے ملک جا کر تمیز بھول جاتے ہیں یہ لوگ، یہ کیا پہن لیا ہے۔ایک ناقد نے لکھا کہ سب کچھ تو ٹھیک ہے لیکن یہ اسٹائل تھوڑا کیجوال نہیں ؟ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ کیا عقل نہیں ہے کہ سرفنگ کرتے ہوئے کیسا لباس پہننا چاہئے؟