شوبز

ماڈل اقراء فیض نے ہانیہ عامر کے بڑے راز سے پردہ اٹھا لیا

ہانیہ عامر کی اداکاری اتنی بہتر نہیں جتنی اْنہیں شہرت حاصل ہے' ان کو ضرورت سے زیادہ توجہ حاصل ہے: ماڈل اقراء فیض

کراچی( کلچرل رپورٹر، آن لائن) پاکستانی فیشن انڈسٹری کی نامور ماڈل اقراء فیض نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہانیہ عامر انڈسٹری کا معروف چہرہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شرکت کے دوران بات چیت کرتے ہوے ماڈل اقراء فیض نے شوبز انڈسٹری میں ہانیہ عامر سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہانیہ عامر کو ضرورت سے زیادہ توجہ حاصل ہے۔ دوسری جانب اقراء فیض کا اداکارہ یمنیٰ زیدی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یمنیٰ زیدی کو شہرت حاصل ہے کیونکہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں تاہم بطور ڈرامہ ویور اْنہیں لگتا ہے کہ ہانیہ عامر کی اداکاری اتنی بہتر نہیں جتنی اْنہیں شہرت حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button