شوبز

ماہرہ خان بھی ذہنی دباؤ کا شکارمگرکیوں؟

معروف اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کافی عرصے سے ذہنی دباؤ ’مینیک ڈپریشن‘ میں مبتلا ہیں۔

کراچی(شوبز ڈیسک)ماہرہ خان بھی ذہنی دباؤ کا شکارمگرکیوں؟ معروف اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کافی عرصے سے ذہنی دباؤ ’مینیک ڈپریشن‘ میں مبتلا ہیں۔ ماہرہ خان نے حال ہی میں معروف سابقہ اداکارہ، ماڈل، میزبان، فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور انسانی حقوق کی کارکن فریحہ الطاف کو اُن کی پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔

اس دوران اداکارہ نے خود کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے اور ذہنی دباؤ سے جنگ لڑنے سے متعلق پہلی بار بات کی ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ماہرہ خان نے اپنی ذہنی حالت ایک انٹرویو کے دوران شیئر کی جس سے وہ 7 سال سے لڑ رہی ہیں۔ 

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ اس موضوع پر اس لیے بات نہیں کر رہیں کہ خبریں بنیں اور ہنگامہ کھڑا ہو جائے بلکہ وہ اس لیے اس موضوع پر بات کرنا چاہیں گی تاکہ لوگوں کو معلوم ہو سکے کہ حالات بہتر ہو سکتے ہیں، مدد لی جا سکتی ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ دوسرے جو بھی اس ذہنی حالت  سے گزر رہے ہیں انہیں معلوم ہو کہ علاج موجود ہے۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ اُن کی فلم ’رئیس‘ کے ریلیز ہونے اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ اُن کی سیگریٹ پیتے تصویر وائرل ہونے کے بعد سے اُنہیں سرحد کے دونوں جانب سے ٹرول کرنے کے علاوہ دھمکیاں بھی دی گئی تھیں اور سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ یہی وہ وقت تھا جب ان کی حالت کافی خراب ہوگئی تھی، اِنہیں ’پینک اٹیکس‘ آنے لگتے تھے اور وہ بے ہوش ہو جایا کرتی تھیں۔ اداکارہ ماہرہ خان کا بتانا تھا کہ اس ذہنی دباؤ سے نکلنے کے لیے اُن کی باقاعدہ تھراپی ہوئی تھی۔

انہوں نے پوڈ کاسٹ کے دوران مزید بتایا کہ ڈپریشن اتنا شدید تھا کہ وہ متعدد ماہر نفسیات کے پاس گئیں مگر اِن کی ذہنی حالت میں کسی بھی طور بہتری نہیں آرہی تھی، اُن کے آس پاس محبت کرنے والے لوگ موجود تھے مگر وہ سب باہر کی دنیا تھی، اندرونی طور پر اُنہیں سکون نہیں مل پا رہا تھا اور اُن میں بے چینی بے حد تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button