شوبز

ماہرہ خان کا فیورٹ اداکار ایک اداکارائوں کی قطار

اداکار احمد علی اکبر کی اداکاری پسند تو یمنیٰ، سجل، ہانیہ، کبریٰ، ماورہ بھی کم نہیں

لاہور(شوبزڈیسک)دلکش اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستانی شوبز ستاروں میں سے اپنے پسندیدہ اداکار کا نام سب کو بتادیا۔ڈراما شہرِ ذات، وہ ہمسفر تھا اور بن روئے میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماہرہ خان اپنی دلکشی، بہترین اداکاری اور دلچسپ باتوں کے سبب پسند کی جاتی ہیں۔

ماہرہ خان صرف پاکستان ہی میں نہیں بلکہ بھارت میں بھی اپنی اداکاری سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا چکی ہیں جس کی مثال فلم ‘رئیس’ میں انکا کردار ہے۔ماہرہ خان نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر ‘آسک ماہرہ’ کے ٹائٹل سے سوال جواب کا سیشن منعقد کیا۔اس سیشن میں ماہرہ خان نے مداحوں نے ان سے مختلف سوالات کیے جن کے ماہرہ خان نے دلچسپ جوابات بھی دیے۔

ایک مداح نے پوچھا کہ ‘کام کرنے کے اعتبار سے آپ کے پسندیدہ اداکار کون ہیں؟’ جس پر ماہرہ خان نے جواب دیا کہ ‘ہیں تو بہت سے لیکن میں یہ بتانا چاہوں گی کہ احمد علی اکبر کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آتا ہے’۔ایک ‘ایکس’ صارف نے لکھا کہ ‘پاکستان ٹیلی ویژن کی کونسی اداکارائیں آپ کو پسند ہیں؟’ اس کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے لکھا کہ ‘یار سب ہی بہت اچھی ہیں لیکن اس وقت ٹی وی اسکرین پر دکھنے والی اداکارائوں میں یمنیٰ، سجل، ہانیہ، کبریٰ، ماورہ، سحر، سبینا، نعیمہ اور ایسے ہی فہرست طویل ہے’۔

ایک مداح نے ماہرہ خان سے انکے بیٹے کے حوالے سے پوچھا کہ ‘ ازو کیسا ہے، کیا وہ لندن میں آپ کے ساتھ ہے؟’ اس پر ماہرہ خان نے کہا کہ ‘میرا ازو اب ماما کے بغیر بھی رہ سکتا ہے، وہ گھر چلا گیا ہے کیونکہ اسکو اسکول جانا ہے، اہم سال ہے، اسکے لیے دعا کریے گا’۔ایک مداح نے یہ بھی پوچھا کہ ‘ آپ نے رئیس کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان سے کیا سیکھا؟’ جس پر اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ‘ خوشیوں کو موقع دینا چاہئے’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button