شوبز

ماہرہ خان کےشوخیہ انداز نےمداحوں کو تعریف کرنے پر مجبورکردیا

اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ جس میں صارفین اداکارہ  کی ہیٹ اسٹائل اور بے عیب خوبصورتی کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے شوخیہ ناز و انداز نے مداحوں کو انکی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔ اداکارہ ماہرہ خان کا شمار انڈسٹری کی اے لسٹ حسیناؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف اپنے فن سے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کیا بلکہ بھارت میں بھی اپنی اداکاری سے لاکھوں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنالیا۔

اداکارہ ماہرہ خان جو ڈراما ’ شہرِ ذات‘، ’وہ ہمسفر تھا‘ اور ’بن روئے‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے سبب کافی مشہور ہے ہی تاہم انکی شہرت میں مزید چار چاند لگانے کیلئے سوشل میڈیا پوسٹ بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں جن کے ذریعے مداحوں کو ماہرہ خان کا الگ روپ دیکھنے کو ملتا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی اداکارہ ماہرہ خان نے  چند تصاویر پر مشتمل پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں ہیٹ ’ٹوپی’ پہنے حسن کے جلوے بکھیرتے دیکھا گیا۔

مذکورہ پوسٹ کی پہلی جھلک میں ماہرہ خان بیرون ملک سمندر کنارے موجود ہیں جہاں وہ سر پر کیپ لگائے سیلفی لینے میں مگن ہیں جبکہ ایک جھلک میں انہیں اپنے بیٹے کو گود میں لیے دیکھا گیا جس میں  ماہرہ کا انکے کیپ سے رشتہ واضح طور پر محسوس کیا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں ایک یادگار جھلک ایسی بھی تھی جس میں ماہرہ خان کو شہریار منور اور عدیل حسین کے ساتھ ‘ہو من جہاں’ کی یادیں تازہ کرتے دیکھا گیا اس دوران بھی یہ تینوں فنکار کیپ لگائے کیمرے کے سامنے پوز دیتے دکھائی دیے۔

مذکورہ تصاویر کے ذریعے رئیس کی اداکارہ نے یہ بات  ثابت کر دی کہ وہ واقعی بہت "کول” ہیں، جسکا ثبوت انکی پوسٹ کا کیپشن تھا۔ ماہرہ خان نے خوبصورت اور حسین یادوں پر مشتمل جھلکیاں جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ،’میں واقعی ایک ‘ہیٹ گرل’ ہوں’۔

دوسری جانب اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ جس میں صارفین اداکارہ  کی ہیٹ اسٹائل اور بے عیب خوبصورتی کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button