شوبز

مبینہ ویڈیو لیک کا معاملہ، خلیل الرحمن قمر کا چونکا دینے والا انکشاف، سب حیران رہ گئے

گن پوائنٹ پر بلیک میل کیا گیا اور نازیبا حرکات کرنے کا کہا گیا 'میں نے کہا میں ایسے کیسے نازیبا حرکات کروں جب اتنے لوگ میرے اوپر گن لیے کھڑے ہیں: خلیل الرحمن قمر

کراچی (کھوج نیوز) معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر نے مبینہ ویڈیو لیک کے معاملہ پر ردعمل دیتے ہوئے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے جس کے بعد سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر نے بتایا کہ انہیں گن پوائنٹ پر بلیک میل کیا گیا اور نازیبا حرکات کرنے کا کہا گیا جس پر میں نے کہا میں ایسے کیسے نازیبا حرکات کروں جب اتنے لوگ میرے اوپر گن لیے کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے پہلے کسی انٹرویو اور ایف آئی آر میں اس لیے ان ویڈیوز یا اس قسم کا تذکرہ نہیں کیا کیونکہ اس سے ملک کی عزت خطرے میں پڑتی۔ خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ جان بچانے کے لیے انہوں نے ویڈیو لیک کی اور ویڈیو میں موجود لڑکی لیڈر تھی جو سب کو ہدایات دے رہی تھی۔ خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کچھ روز قبل واردات پیش آئی تھی جب لاہور میں انہیں ڈرامہ بنانے کا کہہ کر بلایا گیا اور ان پر تشدد کیا گیا جب کہ ساتھ ہی لوٹ مار بھی کی گئی، بعدازاں ملزمان نے ان کی چند ویڈیوز بھی لیک کردیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button