شوبز

مداح بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کی بڑی بہن کی تصاویر دیکھ کر حیران کیوں ہیں؟

خوشبو پٹانی بھارتی آرمی کی ریٹائرڈ افسر ہیں، وہ منی پور میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ اپنے آرمی کیریئر کے دوران میجر کے رینک سے ریٹائر ہوئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)مداح بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کی بڑی بہن کی تصاویر دیکھ کر حیران کیوں ہیں؟رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کی بڑی بہن کی تفصیلات جان کر لوگ حیران رہ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بہت سے لوگ دیشا پٹانی کی بڑی بہن خوشبو پٹانی سے واقف نہیں تھے تاہم جب حال ہی میں انہوں نے اپنی ماضی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو لوگ حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خوشبو پٹانی بھارتی آرمی کی ریٹائرڈ افسر ہیں، وہ منی پور میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ اپنے آرمی کیریئر کے دوران میجر کے رینک سے ریٹائر ہوئیں۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

رپورٹس کے مطابق خوشبو پٹانی اب ماہر غذائیت اور فٹنس ٹرینر کے طور پر کام کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button