مرزا پور میں ہریتک روشن اِن اور پنکھج ترپاٹھی آئوٹ؟
ابھی پروڈیوسرز اور اسٹوڈیو کی جانب سے اس پراجیکٹ کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا
لاہور(شوبزڈیسک)بھارت کی مقبول ترین ویب سیریز ‘مرزا پور’ کی کاسٹ میں سپر اسٹار ہریتک روشن کی انٹری کی خبریں گردش کرنے لگیں۔’مرزا پور’ 2018 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کو شائقین کی جانب سے اس قدر پسند کیا گیا تھا کہ اس کے دوسرے سیزن کا سب نے بے صبری سے انتظار کیا جو 2020 میں اسٹریمنگ کیلئے پیش کیا گیا۔اپریل 2024 میں مرزاپور کے تیسرے سیزن کا اعلان کیا گیا اور رواں سال 5 جولائی کو ریلیز کیا گیا اور پھر کامیابی کے جھنڈے گاڑ گیا۔
اب یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ مرزاپور کے میکرز اس ویب سیریز پر مبنی فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں ہریتک روشن کو کاسٹ کیا جائیگا۔بالی وڈ کے کرش فلم میں پنکج ترپاٹھی کی جگہ لیتے ہوئے انکا تینوں سیزن میں بخوبی نبھایا گیا کردار کلین بھئیا ادا کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق فلم میں صرف ہریتک روشن کے کردار کلین بھئیا کے کردار کو کہانی کا مرکز رکھا جائیگا جبکہ ویب سیریز دیگر کرداروں کی کہانیوں کے گرد بھی گھومتی ہے۔
مرزاپور کے ہدایتکار گرمیت سنگھ نے اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ابھی پروڈیوسرز اور اسٹوڈیو کی جانب سے اس پراجیکٹ کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے جو اس فیصلہ کا اصل حق رکھتے ہیں۔انہوں نے اس خبر کی نہ تردید کی اور نہ ہی تصدیق کی اور اس موقف پر ہی ڈٹے رہے کہ فلم بننے یا نہ بننے کا اعلان پروڈیوسر ہی کریں گے۔
کرن انشومن اور پونیت کی مرزاپور میں کی مین کاسٹ میں علی فضل، پنکج ترپاٹھی، شویتا ترپاٹھی، ایشا تلوار، وجے ورما، راسیکا دوگل، راجیش تیلانگ اور انجم شرما شامل ہیں۔واضح رہے کہ ویب سیریز کے میکرز نے چوتھے سیزن کے ساتھ واپسی کی تصدیق تو کرچکے ہیں لیکن تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا