مرینہ خان کو سیریل”کبھی میں کبھی تم”لڑ گئی’فہد مصطفےٰ پر انگلی اٹھادی
فہدمصطفی نے اپنے تمام اثاثے کہاں سے بنائے، اسے اپنی موٹر سائیکل اور دیگر چیزیں کہاں سے ملیں: اداکارہ
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان ٹیلی ویژن کی سینیئر اور ٹیلنٹڈ آرٹسٹ مرینہ خان کو ٹاپ ریٹڈ ڈرامہ سیریل” کبھی میں کبھی تم” ایک آنکھ نہ بھائی۔مرینہ خان آج کل اداکاری سے دور ہیں اور ایک شو میں مختلف ڈراموں پر اپنے تجزیے اور رائے پیش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔شو میں مرینہ خان نے ہٹ ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم میں فہدمصطفی کے کردار کے حوالے سے کچھ سوالات اٹھائے اور اعتراضات بھی کیے۔ مرینہ خان کے مطابق مصطفی کی آمدنی کا ذریعہ ان کے لیے مشکوک ہے اور انہیں اپنے سوالات کے جوابات چاہیئں۔
مرینہ خان کا کہنا تھا کہ ،میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ فہدمصطفی نے اپنے تمام اثاثے کہاں سے بنائے، اسے اپنی موٹر سائیکل اور دیگر چیزیں کہاں سے ملیں، جو اب وہ پیسے حاصل کرنے کے لیے فروخت کر رہے ہیں؟ اگر وہ اب نوکری بھی کررہا ہے تو وہ پیسہ کہاں ہے؟سوشل میڈیا صارفین مرینہ خان کی اس تنقید پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، صارفین کو اپنے پسندیدہ کردار کبھی میں کبھی تم پر تنقید ایک آنکھ نہ بھائی، کسی نے کہا کہ شو میں تجزیہ کرنے کے لیے لوگ اپنے حصے کا کام کرکے نہیں آتے۔
جا تنقید کو اکبھی میں کبھی تم کے مداحوں سے اپنے پسندیدہ ڈرامیاورہیروپر تنقید برداشت نہیں ہوسکی اور انہوں نے تجزیہ کرنے والوں سے شکوہ کیاکہ ، جج صارفین ک ماننا ہے کہ مرینہ خان نے کبھی میں کبھی تم کی کوئی قسط نہیں دیکھی کیونکہ انہیں نہیں معلوم کہ مصطفی کے پاس بائیک اور دیگر مہنگی اشیا کہاں سے آئی ہیں۔