شوبز

مسابا گپتاپر باڈی شیمنگ اور نسل پرستی کے بعد ایک اور حملہ

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ و فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا نے باڈی شیمنگ اور نسل پرستی کا سامنا کرنے کا افسوسناک تجربہ شیئر کردیا۔مسابا نے اس بات کو اجاگر کیا کہ لوگوں کی جانب سے غیر ضروری اور ظالمانہ تبصرے ان کے خلاف کیے جاتے ہیں، جس میں ان کی ظاہری شکل پر تنقید شامل ہوتی ہے۔ ایسے تبصرات نہ صرف کسی کی شخصیت پر اثر ڈالتے ہیں بلکہ ان کی خود اعتمادی کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔

مسابا گپتا نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ انہیں حالیہ کچھ عرصے سے جنسی تعصب اور نسل پرستانہ تبصروں کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ انہیں انکی شکل و صورت اور پس منظر پر غیر مناسب اور متعصبانہ ریمارکس دیئے جاتے ہیں۔مسابا گپتا جو اکثر اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں درپیش چیلنجز کے بارے میں بات کرتی نظر آتی ہیں انہوں نے فائے ڈیسوزا کے یوٹیوب چینل کے لیے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایک شخص نے ان کی شکل کا موازنہ آنجہانی اداکار اوم پوری سے کیا۔

انہوں نے اپنے انٹرویو میں جنسی امتیاز اور باڈی شیمنگ کا سامنا کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، "میں دیکھتی ہوں کہ روشنی آپ کی نظر میں کتنا بڑا کردار ادا کرتی ہے،کئی بار ایسا ہوا کہ میں نے ایک شوٹ کیا جہاں روشنی تھوڑی مختلف تھی جسکی وجہ سے میری رنگت معمول سے زیادہ گوری نظر آئی۔یہ دیکھنے کے بعد پھر لوگ کہتے ہیں، ‘تمہاری جلد اتنی صاف کیسے ہے؟’ یہ صرف ایک اسکن ٹنٹ ہے جو میں لوگوں کو دکھا رہی ہوں، اور اگر میں فلٹر استعمال کرتی ہوں تو میرا چہرہ دھندلا نظر آتا ہے۔

جبکہ وہی لوگ مجھ پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہتے ہیں کہ ،تم میک اپ برانڈ کے ساتھ کیا کر رہی ہو، تمہاری جلد تو اوم پوری جیسی ہے۔’مسابا گپتا کا کہنا تھا کہ، کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ اوم پوری کی اداکاری کی مہارت کے علاوہ کچھ اور بات کرے۔ کبھی کبھی لوگ آپ کی صرف کھردری جلد یا مہاسوں کے نشانات دیکھتے ہیں۔ اسی لیے مجھے مسلسل مزید محنت کرنا پڑتی ہے، زیادہ کامیاب ہونا پڑتا ہے۔یاد رہے کہ مسابا گپتا لیجنڈ ویو رچرڈ کی اکلوتی بیٹی ہے۔رچرڈز اور نینا گپتا پہلی بار 1980 کی دہائی میں ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی طور پر منسلک ہوئے اور 1989 میں ان کی بیٹی مسابا پیدا ہوئی تاہم اس جوڑے نے کبھی شادی نہیں.بعدازاں نینا گپتا نے چارٹرڈ اکانٹنٹ وویک مہرا سے شادی کرکے اپنی نئی دنیا بسالی۔

جبکہ دوسری جانب مسابا گپتا نے 2015 میں بھارتی فلم پروڈیوسر مدھو منتینا سے شادی کی جسکے بعد یہ جوڑا 2018 میں الگ ہو گیا اور ستمبر 2019 میں ان کی باضابطہ طلاق ہو گئی۔ بعد ازاں مسابا نے جنوری 2023 میں اداکار ستیادیپ مشرا سے شادی کی اور شادی کے بعد اس جوڑے نے حمل کا اعلان کرکے مداحوں کربڑی خوشخبری بھی سنائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button