شوبز

مس یونیورس کا مقابلہ ؛بہت سی امیدواروں کاانتظامیہ پر شرمناک الزام

مس یونیورس انڈونیشیا کی کئی امیدواروں نے پولیس میں شکایات کی ہیں اور منتظمین پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے

انڈونیشیا(وشوبز ڈیسک) مس یونیورس انڈونیشیاسے تعلق رکھنے والی بہت سی امیدواروں نے انتظامیہ میں شامہ بہت سے افراد پر شرمناک الزام عائد کردیا ،رپورٹس کے مطابق مس یونیورس انڈونیشیا کی کئی امیدواروں نے پولیس میں شکایات کی ہیں اور منتظمین پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔شکایت کرنے والی خواتین کے ایک وکیل نے بتایا کہ 3 اگست کو فائنل سے دو دن قبل جسمانی خدوخال چیک کرنے کے نام پر اور تصاویر کے لیے مقابلے میں شرکت کرنے والوں سے کہا گیا کہ وہ اپنی ٹاپ اتاریں۔

انڈونیشیا میں مقابلہ حسن میں شرکت کی اجازت ہے لیکن منتظمین محتاط رہتے ہیں کہ وہ تنگ نظر معاشرے کے پس منظر میں لوگوں کو ناراض نہ کریں۔یاد رہے کہ سنہ 2013 میں مس ورلڈ کے مقابلے کے منتظمین نے جب مقابلے کا فائنل مرحلہ اس مسلم ملک میں منعقد کیا تھا تو انھوں نے اپنا بکنی رانڈ منسوخ کر دیا تھا۔دارالحکومت جکارتہ میں پولیس نے کہا کہ شکایات کو مزید تفتیش کے لیے بنیاد کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔انڈونیشیا کے قانون کے تحت جنسی بدسلوکی کی سزا 15 سال تک قید ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button