شوبز

مشہور ئیلٹی شو ”بگ باس ”سلمان خان کی جان کا دشمن بن گیا؟

سلمان خان نے بگ باس او ٹی ٹی 2کے اْمیدوار ایلوش یادیو کو ساتھی خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور بدتمیزی کرنے پر ڈنٹا جس کے بعد انہیں قتل کی دھمکیاں موصول ہوئیں

ممبئی (شوبز ڈیسک، آن لائن) مشہور ئیلٹی شو ”بگ باس ”سلمان خان کی جان کا دشمن بن گیا؟ بگ باس کے گھر میں امیدوار ایلوش یادیو پر غصے کا اظہار کرنے کے بعد قتل کی دھمکیاں ملیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سلمان خان کو بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ کے سرغنہ گولڈی برار کی جانب سے ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔سلمان خان نے بگ باس او ٹی ٹی 2کے اْمیدوار ایلوش یادیو کو بگ باس کے گھر میں موجود ساتھی خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور بدتمیزی کرنے پر ناراضگی اور غصے کا اظہار کیا تھا۔ایلوش یادیو کی بے عزتی کرنے اور تنقید کا نشانہ بنانے پر گولڈی برار نے ردِعمل دیتے ہوئے سلمان خان کو قتل کی دھمکی دی ہے۔ سوشل میڈیا پر گولڈی برار کے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے جس کے بعد سلمان خان کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button