شوبز

مشہور بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ملبے کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

فلم ٹائی ٹینک میں جس فرنٹ ریلنگ پر روز ( اداکارہ کیٹ ونسلیٹ) اور جیک (لیونارڈو ڈی کیپریو) کھڑے ہوئے تھے' اس کے اصلی جہاز کی وہ ریلنگ سطح اب گل کر گر گئی ہے

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ملبے کی نئی تصاویر سامنے آگئی ہیںجس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچاتے ہوئے ایک بار پھر ٹائی ٹینک کے مشہور جوڑے کی یاد دلا دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فلم ٹائی ٹینک میں جس فرنٹ ریلنگ پر روز ( اداکارہ کیٹ ونسلیٹ) اور جیک (لیونارڈو ڈی کیپریو) کھڑے ہوئے تھے۔ اس کے اصلی جہاز کی وہ ریلنگ سطح اب گل کر گر گئی ہے۔ 100سال قبل ڈوبے ٹائٹینک کا ملبہ سطح آب سے 3 ہزار 800 میٹر نیچے پڑا ہے۔ ریلنگ کا تقریبا 15 فٹ لمبا ٹکڑا ٹوٹ کر گرا ہے۔ میڈیا نے ریلنگ ٹوٹنے کی خبر اس کمپنی کے حوالے سے دی ہے، جس کو جہاز میں سے قیمتی اشیا نکالنے کا ٹھیکا ملا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ ٹائٹینک اپریل 1912 میں زیر سمندر چھپی ایک برفانی چٹان سے ٹکرا کر ڈوبا تھا، اس حادثے میں 1500 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button