شوبز

مومل شیخ کے تامل گیت پر حسن رضوی کیساتھ”ٹھمکے ”وائرل

اداکارہ کا ٹرینڈنگ گیت''آسا کوڈا'' پر تھرکنا توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی لیجنڈری اداکار جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ نے کانٹینٹ کریئٹر حسن رضوی کے ساتھ ٹرینڈنگ گیت ‘آسا کوڈا’ پر رقص کر کے سب کی توجہ حاصل کرلی۔سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ایسا گیت ٹرینڈ کر رہا ہے جس کے الفاظ نہ زیادہ تر لوگوں کو سمجھ آرہے ہیں اور نہ زیادہ تر لوگ اسے گا پارہے ہیں لیکن گانے کی میوزک نے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔اس وائرل گانے کا نام ‘آسا کوڈا’ ہے جو تامل زبان میں لکھا گیا ہے اور اس گانے کو گلوکارہ سائی ابھینکر نے گایا ہے۔

لفظ ‘آسا کوڈا’ کے معنی ‘میری بڑھتی ہوئی خواہش’ ہے جس کے معنی جاننے کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ اس گانے کو سننے اور اس پر رقص کرنے کی سوشل میڈیا صارفین کی خواہش بڑھی ہوئی ہے۔اس گانے پر جہاں دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین رقص کرتے نظر آرہے ہیں وہیں مومل شیخ نے بھی اس گیت پر کمر لچکا کر سب کو حیران کردیا ہے۔مومل شیخ کو حسن رضوی کے ساتھ ‘آسا کوڈا’ پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے ہوئے گانے کی بیٹ پر ناچ رہے ہیں۔

ویڈیو میں مومل شیخ دلکش نارنجی کوٹی کے ساتھ سفید اسکرٹ پہنی ہوئی ہیں اور ہاتھ میں سنہرے کڑے بھی پہ رکھے ہیں۔مومل شیخ اور حسن رضوی کھلے آسمان کے نیچے کسی چھت یا ٹیرس پر موجود ہیں جہاں دور تک شہر کی عمارتیں نظر آرہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مومل شیخ کے اس نئے انداز پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں کسی کو مومل کا رقص کرنا پسند آیا تو بعض اس پر تنقید کرتے نظر آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button