شوبز

مومنہ اقبال نے ندا یاسر کو”احمق”تسلیم کرلیا

نامناسب سوال پر مومنہ بھی ندا یاسر کیخلاف چپ نہ رہیں

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے والد کے انتقال سے متعلق پوچھے جانے والے غیرمناسب سوال پر ٹی وی شو ہوسٹ ندا یاسر کو آڑے ہاتھوں لینے والوں کا شکریہ ادا کردیا۔حال ہی میں ندا یاسر نے ڈراما ‘تیرے جانے کے بعد’ کی کاسٹ کو اپنے شو پر مدعو کیا جس کی وجہ سے مومنہ اقبال، عمر شہزاد، دانیال ظفر، انعم تنویر اور سیدہ طوبی انور شو کے مہمان بنے۔جہاں اس شو میں ندا یاسر بطور ہوسٹ مختلف سوالات کرتی دکھیں وہیں ندا یاسر نے شو کی مہمان مومنہ اقبال سے ایک ایسا سوال کیا جو ان کو لائیو شو میں رونے پر مجبور کر گیا۔

ندا یاسر نے پوچھا کہ ‘زندگی میں کس شخص کے جانے کا غم آج تک ختم نہیں ہوا، مجھے تو سمجھ بھی نہیں آرہا کہ یہ سوال تم سے کروں کہ نہ کروں کیونکہ ابھی انکے والد کا انتقال ہوا ہے جسکی وجہ سے یہ ایک مشکل دور سے گزر رہی ہیں اور زخم ابھی ہرا ہے’۔ ندا یاسر کا یہ نامناسب سوال سن کر سیٹ پر موجود تمام فنکار خاموش ہوگئے جبکہ مومنہ اقبال رونے لگیں۔

مومنہ اقبال کے غمزدہ ہوجانے پر ندا یاسر نے مومنہ اقبال کی تعریف کر کے معاملے کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن شو کے ناظرین کو ندا یاسر کی بے رحمی ایک آنکھ نہ بھائی۔سوشل میڈیا پر مومنہ اقبال کی حمایت میں بولنے والے مداحوں نے ندا یاسر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ اس تنقید پر خود مومنہ اقبال نے بھی ردِعمل دیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ‘اس کو سوال کرنے کی عقل نہیں ہے’، اس کمنٹ کو مومنہ اقبال نے لائیک کر کے اس معاملے پر ندا یاسر کے خلاف ہونے کا ثبوت دیا۔

مومنہ اقبال نے اس شو کے دوران سیٹ پر لی گئی تصاویر بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیں۔اس پوسٹ کے کیپشن میں مومنہ اقبال نے اپنے ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مومنہ اقبال کے غم کو سمجھا اور ان کے جذبات کا تماشا بنانے والی ندا یاسر کو آڑے ہاتھوں لیا۔مومنہ اقبال نے لکھا کہ ‘ میرے پاس آپ سب کا شکریہ کرنے کیلئے الفاظ کم پڑ گئے ہیں، آپ سب کا شکریہ میرا ساتھ دینے کیلئے اور مجھ سے ہمدردی رکھنے کیلئے’۔

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں ڈرامے کی کاسٹ میں شامل اور شو میں انکے ساتھ شرکت کرنے والے دانیال ظفر اور سیدہ طوبی انور کو بھی مینشن کیا۔اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں بھی سوشل میڈیا صارفین ندا یاسر کو ان کی بے رحمی پر شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button