مہک علی کے ملی نغمہ”جان جان پاکستان”کی دھوم’ ٹک ٹاکر کی اولین ترجیح
پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر ریلیز ہونیوالے گیت نے چارٹ پر پہلی پوزیشن سنبھال لی
لاہور(شوبزڈیسک)معروف گلوکارہ مہک علی کا گائے ملی نغمہ ”جان جان پاکستان” نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ۔14پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر ریلیز ہونے والے اس گیت نے چارٹ پر پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے ۔ گلوریس پروڈکشنز کے پلیٹ فارم سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والے ملی نغمہ کے بارے میں گلوکارہ مہک علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو پاکستان کے 77ویں یوم آزادی پر مبارکباد کے ساتھ میں نے جو خوب صورت تحفہ دیا ہے وہ میری انتھک محنت کا ثبوت ہے جسے بہت سراہا جا رہا ہے۔اس گیت کی وڈیو کو ہزاروں بار شئیر کیا جا چکا ہے اور ٹک ٹاکرز نے جشن آزادی پر ٹک ٹاک وڈیوزبنا کراس گیت کو شامل کیا ۔
مہک علی نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر میرے گائے ہوئے ملی نغمہ کو مقبولت سے ہمکنار کرنے پر میرے مداحوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے اور اس کی شہرت میرے لئے یقیناََ اعزاز کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پیار کریں ملک قائم و دائم ہے تو ہم سب آزادی سے اپنی زندگی گزارسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ملی نغمے” جان جان پاکستان ” کے ذریعے میں نے اپنے وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے۔
ملی نغمے کی وڈیو میں جہاں نئی نسل کو اپنے وطن سے محبت کرتے دکھایا گیا ہے، وہیں اس میں وطن کے خوبصورت نظاروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔ نغمے کے بول اور میوزک کو سن کر حب الوطنی کا جذبہ بڑھ جاتا ہے جب کہ اس میں دکھائے گئے سرزمین پاکستان کے نظاروں کو دیکھ کر وطن سے مزید محبتکا جذبہ بیدار ہوتا ہے۔” جان جان پاکستان” کے ریلیز ہوتے ہی ملی نغمہ مقبول ہوگیا اور اسے متعدد ٹی وی چینلز پر بھی جشن آزادی کی مناسبت نشر کیا جانے لگا۔