شوبز
میزبان و اداکارہ جگن کاظم بھی سابق شوہر کےتشدد کا شکارنکلیں
شوبزانڈسٹری کی معروف میزبان واداکارہ جگن کاظم نےسابق شوہرکی جانب سے تشددکا شکارہونےکا انکشاف کیا ہے
کراچی(شوبز ڈیسک)میزبان و اداکارہ جگن کاظم بھی سابق شوہر کےتشدد کا شکارنکلیں ۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی شوبزانڈسٹری کی معروف میزبان واداکارہ جگن کاظم نےسابق شوہرکی جانب سے تشددکا شکارہونےکا انکشاف کیا ہے۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کےدوران جگن کاظم نےگھریلو تشدد کےبارے میں بات کی، اس موقع پراُنہوں نےاپنے تلخ ماضی کو بھی یاد کیا جس میں اُنہیں بھی تشدد کے مسائل کا سامنا تھا۔
جگن کاظم نےکہا کہ میں نےپہلی شادی اپنےوالدین سے چُھپ کرکی تھی اوریہ شادی میری اپنی پسند اورمحبت کی شادی تھی لیکن اس شادی کےتیسرے ہفتےمیں ہی شوہر نےمجھےتشددکا نشانہ بنایا۔ شوہرکی جانب سےتشدد کی پہلی علامات بیوی کےلیےمنہ سے نکلی گئی گالی ہوتی ہے،یہ سب گالیوں سےشروع ہوتا ہےاورپھرایک وقت آتا ہے کہ شوہراپنی بیوی پرہاتھ اُٹھا دیتا ہے۔