شوبز

میں سینئر رنبیر کپور نہیں رنبیرجونیئر شہزاد نواز ہیں

شہزاد نواز نے رنبیر کپور کے معاملہ پر فیصل قریشی کو کھری کھری سنا دی

لاہور(شوبزڈیسک) پاکستانی فلم ڈائریکٹر، اداکار، گلوکار اور گرافک ڈیزائنر شہزاد نواز نے خود کو بھارتی اداکار رنبیر کپور کیساتھ موازنہ کیے جانے پر لب کشائی کی ہے۔ شہزاد نواز کا شمار انڈسٹری کی جانی مانی شخصیات میں کیا جاتا ہے جنہوں نے ملٹی ٹیلینٹڈ ہونے کے سبب انڈسٹری کیلئے کئی کام کیے۔شہزاد نواز نے اپنے کیریئر کا آغاز نیوز ایجنسیوں اور میڈیا ہائوسز کے مشیر کے طور پر کیا ، بعدازاں انہوں نے نجی ٹیلی ویژن میں میڈیا نیٹ ورک کے سی ای او کے طور پر خدمات انجام دیں۔جبکہ انہیں ڈائریکٹر عبداللہ کادوانی کے ساتھ مل کر ایک فیچر فلم” چمبیلی” تیارکرنے کے ساتھ کوک اسٹوڈیو میں بطور وائس اوور آرٹسٹ اپنے فن کا لوہا بھی منوایا۔

ڈراما سیریل”بادشاہ بیگم اور پری زاد” میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے شہزاد نواز ‘ فیصل قریشی کی پوڈکاسٹ میں شامل ہوئے ۔دوران گفتگو فیصل قریشی نے سوال کیا کہ لوگوں نے آپکو پاکستانی رنبیر کپور قرار دیا یہ کیوں نہیں کہا کہ رنبیر کپور آپ سے ملتے ہیں؟فیصل قریشی کے سوال پر اداکار شہزاد نواز نے جواب دیتے ہوئے انکی بات سے اتفاق کیا اور ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میرے فینز کم ہوں لیکن تگڑے ہوں، یہی وجہ ہے کہ میری فین فالوونگ بہت کم ہے۔

اداکار نے اپنے تمام فینز سے مایوسی کا اظہار کیا جنہوں نے شہزاد کا موازنہ رنبیر کپور سے کیا۔شہزاد کا کہنا تھا کہ اس موازنے پر میں بالکل خوش نہیں ہوں، یہ موازنہ میرے لیے خوشی کا مقام نہیں ہے کیونکہ میں رنبیر کپور سے عمر میں بڑا ہوں تو لوگوں کو یہ کہنا چاہئے تھا کہ رنبیر کپور مجھ سے ملتے ہیں لیکن یہاں یہ موازنہ اس کے برعکس دیکھا گیا۔کہنا یہ چاہئیے تھاکہ رنبیر کپور جونیئر شہزاد نواز ہیں لیکن انہوں نے یہ لکھا کہ سینئر رنبیر کپور ہوں۔

شہزاد نواز نے اپنے ایک دوست سلیم غوری کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ،یہی بات پاکستان کے بڑے تاجروں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ وہ ‘پاکستانی بل گیٹس’ کہلانا پسند کرتے ہیں اور اس کے بارے میں اچھا محسوس کرتے ہیں لیکن ہمیں اپنے ناموں کو بڑا اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور اس پر فخر ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button