شوبز

میں شادی کے لئے تیارہوں مگر وہ نہیں مانتا،عرفی جاوید کو کس کی "ہاں” کا انتظار؟

حال ہی میں بالی ووڈ ستاروں کا دوست اورہان اواترامانی المعروف اورری اور عرفی جاوید کو گزشتہ روز ڈئنر پر ایک ساتھ دیکھا گیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)  بے باک لباس کے باعث شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے بتا دیا انہیں شادی کے لیے کس کی ہاں کا انتظار ہے۔ حال ہی میں بالی ووڈ ستاروں کا دوست اورہان اواترامانی المعروف اورری اور عرفی جاوید کو گزشتہ روز ڈئنر پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔اس موقع پر پاپارازی (فوٹوگرافر یا فوٹو جرنلسٹ) نے عرفی جاوید سے شادی سے متعلق سوال کیا۔

صحافیوں کا ازراہ تفنن جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اورری ’ہاں‘ ہی نہیں کر رہا۔  انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ کس سے شادی کریں گی لیکن یہ کہا کہ اگر اورری ہاں کر دے تو وہ شادی کر لیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button