شوبز

نادیہ افگن کیلئے زندگی کا مشکل ترین فیصلہ بچے نہ چاہنے کا تھا

طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے 2بار حمل ضائع ہوا' علاج کیلئے مختلف مراحل سے گزرنا پڑا: اداکارہ

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے حال ہی میں اپنی زندگی میں کیے جانے والے مشکل ترین فیصلے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کی زندگی کا مشکل ترین فیصلہ کیا تھا؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ جب میں نے یہ طے کیا کہ مجھے بچے نہیں چاہئیں۔نادیہ افگن نے بتایا کہ میں نے بہت کوششیں کیں لیکن طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے 2 بار میرا حمل ضائع ہوگیا جس کے بعد کئی بار علاج کروایا اور مختلف مراحل سے گزرنا پڑا۔

اداکارہ نے کہا اس سب کی وجہ سے میری ذہنی اور جسمانی صحت بھی متاثر ہوئی، اس کے باوجود اللہ نے اولاد کی نعمت سے نہیں نوازا تو ہم نے اللہ کی رضا سمجھتے ہوئے بچوں کے بغیر زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا اور اس فیصلے میں شوہر نے بھی میری صحت کو دیکھتے ہوئے حمایت کی۔نادیہ کا کہنا تھا کہ اس سب میں میرے شوہر نے بہت ساتھ دیا، ہم نے شادی سے قبل فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ اپنی فیملی کو جوابدہ ہوں گے اور میں اپنی طرف کے لوگوں کو سنبھالوں گی۔

اس کے علاوہ انہوں نے شو کے دوران ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر سے متعلق کہا کہ انڈسٹری میں خلیل الرحمن قمر کے ساتھ نہ کبھی کام کیا ہے اور انشااللہ نہ کبھی کروں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button