شوبز

نادیہ خان نے فہد مصطفےٰ کو کن چیزوں سے بچنے کی وارننگ دیدی؟

فہد مصطفی نے شوبز انڈسٹری میں اپنے کریئر کا آغاز 2003 میں ڈرامہ سیریل امرا ئوجان ادا سے کیا تھا

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ٹیلی ویژن میزبان نادیہ خان نے اداکار، میزبان و پروڈیوسر فہد مصطفی کو عوام میں نکلنے کے لیے خبردار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈراما کبھی میں، کبھی تم میں پرفارمنس دیکھ کر نہ صرف نوجوان لڑکیاں بلکہ بڑی عمر کی خواتین بھی ان کے لیے پاگل ہوچکی ہیں۔نادیہ خان نے حال ہی میں ایک نجی شو میں شرکت کی اور دورانِ گفتگو کہا کہ انہیں کچھ سہیلیوں نے میسیجز بھیجے کہ فہد مصطفی نے کیا کردیا، یہ کیسا ہوگیا ہے۔ نادیہ خان کے مطابق انہیں اس وقت تمام خواتین کو فہد مصطفی سے محبت ہو چکی ہے۔ فہد مصطفی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باہر نہ نکلنا، ورنہ لڑکیاں کھا جائیں گی۔

گفتگو آگے بڑھاتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ ڈرامے میں فہد مصطفی کو ایک عام گھرانے کے لڑکے کے طور پر دکھایا گیا ہے، جس کے پاس کوئی لینڈ کروزر گاڑی نہیں ہے اور عام گھرانوں کے بچے ایسے ہی ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ اداکار فہد مصطفی نے شوبز انڈسٹری میں اپنے کریئر کا آغاز 2003 میں ڈرامہ سیریل امرا ئوجان ادا سے کیا تھا اور 2015 میں اداکاری سے وقفے کا اعلان کیا تھا۔فہد مصطفی 2015 میں آخری بار ڈرامہ سیریل دوسری بیوی میں دیکھے گئے تھے۔ بعد ازاں وہ میزبانی اور فلم پروڈکشن کے شعبے میں مصروف رہے۔

اداکار فہد مصطفی نے 10 برسوں بعد خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کے ہمراہ اسکرین ٹی وی اسکرین پر واپسی کا فیصلہ کیا، وہ کبھی میں کبھی تم میں اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ مرکرزی کردار بنا رہے ہیں، اس نئی جوڑی کی آن اسکرین کمیسٹری کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button