شوبز

نادیہ خان کی ہم جنس پرستی کو فروغ دینے والی سیریز کی تعریفیں’تنقیدکا نشانہ

غیر اسلامی سیریز کی تشہیر نہیں بائیکاٹ کیا جانا چاہیے:' شائقی

لاہور(شوبزڈیسک)آج کل ویب سیریز برزخ کا چرچا سوشل میڈیا، ٹی وی اسکرینز ہر جگہ ہی دیکھنے کو مل رہا ہے۔برزخ میں ہم جنس پرستی، زنا، اور فحاشی جیسے مناظر کھلم کھلا دکھائے گئے ہیں جس پر پاکستانی صارفین کی جانب سے کھل کرمنفی تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر برزخ کی بائیکاٹ مہم کی تحریک نے بھی زور پکڑ لیا ہے۔اس ویب سیریز میں زندگی گلزار ہے کی مشہور جوڑی صنم سعید اور فواد خان طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر ایک ساتھ کسی ڈرامہ سیریل میں کام کر رہے ہیں اور یہی وہ چیز تھی جس نے یوٹیوب پر ریلیز ہونے پر ناظرین کو اس سیریز کی طرف متوجہ کیا۔اس ویب سیریز کی کاسٹ میں سلمان شاہد، فواد خان صنم سعید جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

برزخ پر جہاں مشہور شخصیات اپنا اپنا ردعمل دے رہی ہیں وہیں نادیہ خان نے بھی اس ویب سیریز پر اظہار خیال کیا لیکن ان کا تجزیہ شائقین کو کچھ زیادہ پسند نہ آیا۔ایک شو میں انہوں نے برزخ کے پوسٹر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سب کو فواد خان اور صنم سعید نے اپنی جانب متوجہ کیا تھا لیکن پوسٹر میں مجھے لال دوپٹے میں لپٹی چیز نے میری توجہ حاصل کی ۔انہوں نے کہا کہ اس سے ہی مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ برزخ کوئی کمال کا پراجیکٹ ہے جسے تنقید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں بہت اچھا لگا کہ کسی نے برزخ کے تصور پر کہانی لکھی۔ ورنہ عام ساس بہو کی روائتی کہانیوں سے وہ تنگ آ چکی ہے۔مداحوں کو نادیہ خان کی برزخ کی تعریف اور تشہیر ایک آنکھ نہ بھائی اور وہ اس پر نادیہ خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنا تے نظر آرہے ہیں۔سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار نادیہ خان کو صارفین کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ اگر آپ ساس بہو شوز نہیں دیکھنا چاہتی ہیں تو ایل جی بی ٹی کیو مواد بھی اس کا متبادل نہیں ہونا چاہیے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ایک غیر اسلامی سیریز ہے، جس کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے نہ کہ اس کی تشہیر کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button