شوبز

نانا پاٹیکر کا ڈائریکٹر نے غصے میں آکر کرتہ کیوں پھاڑا؟

شوٹنگ کے دوران نانا اور ودھو ونود چوپڑا میں زوروں کی لڑائی ہوئی

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی ہدایتکار ودھو ونود چوپڑا نے فلم ‘پرندہ’ کی شوٹنگ کے دوران اداکار نانا پاٹیکر کا کرتا غصے میں پھاڑ دینے کا انکشاف کر دیا۔فلم ‘پرندہ’ 3 نومبر 1989 کو سینما گھروں کی زینت بنی جس میں نانا پاٹیکر، جیکی شروف، انیل کپور کے علاوہ اداکارہ مادھوری اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں۔اس فلم میں نانا پاٹیکر نے ‘اننا’ نامی کردار نبھایا تھا اور اپنی جاندار اداکاری سے فلم بینوں کو محظوظ کیا اور اس کردار کی چھاپ انکے ذہنوں پر چھوڑ دی۔فلم کے ہدایتکار ودھو ونود چوپڑا نے فلم کے ایک سین کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس فلم کا ایک سین سب سے زیادہ ہٹ ہوا جس میں نانا پاٹیکر بنیان پہن کر اداکاری کرتے دیکھے لیکن اس سین میں نانا پاٹیکر نے بنیان اس وجہ سے پہنا ہوا تھا کیونکہ ان کا کرتا میں پھاڑ چکا تھا’۔

انہوں نے بتایا کہ ‘اس وقت تک میں گالیاں نہیں دیتا تھا لیکن جب میں نانا پاٹیکر کو فلم کے ایک سین کے متعلق بتا رہا تھا تو وہ جواب میں گالیاں دے رہے تھے اور میں نے سوچا کہ اس کو ڈائریکٹ کرنا تو بے انتہا مشکل کام ہے پھر میں نے بھی گالیاں سیکھ لی’۔انہوں نے یہ بھی فلم کا بجٹ بتاتے ہوئے کہا کہ ‘اس وقت میرے پاس زیادہ پیسے بھی نہیں ہوتے تھے اور فلم پرندہ کا کل خرچہ 12 لاکھ بھارتی روپے تھا اس ہی رقم میں یہ پوری فلم تیار ہوئی’۔ہدایتکار نے انکشاف کیا کہ ‘اس فلم کی شوٹنگ کے دوران سب سے پہلی لڑائی کھانے پر ہوئی کہ جب نانا پاٹیکر نے دوپہر کا کھانا مانگا اور میں نے کہا کہ کیا گھر سے کھا کر نہیں آئے ہو اس پر نانا پاٹیکر نے مجھے گالیاں دیں اور میں نے غصے میں ان کا کرتا پھاڑ دیا’۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ‘نانا پاٹیکر اور میری لڑائی چل رہی تھی کہ پیچھے سے کیمرامین بنود پرادھان نے ایکشن کہہ دیا اور میں بھاگ کر کیمرے کے پیچھے چلا گیا اور نانا پاٹیکر سین کے لیے کرسی پر آکر بیٹھ گئے اور سین اسی وقت شوٹ ہوا’۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ‘اس سین میں ناناپاٹیکر بغیر کرتے کے ہیں اور جب وہ اس سین میں روتے نظر آتے ہیں تو وہ حقیقت میں رو رہے تھے اور سین ختم ہونے کے بعد انہوں نے مجھے آکر گلے لگایا اور کہا کہ میں ڈرا ہوا تھا کہ یہ سین مجھ سے کیسے ہوگا جس کے بعد معاملہ رفع دفع ہو گیا’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button