صبا قمر نے بے شرمی کی تمام حدیں عبور کرلیں، باپ کی عمر کے آدمی سے رنگ رلیاں مناتے پکڑی گئیں
حالیہ ویب سیریز "مسٹر اینڈ مسز شمیم" میں ایک بولڈ سین کی منظر کشی نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے
لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز اور صبا قمر اس وقت سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔ دونوں فنکار اپنے شاندار پراجیکٹس میں بہترین پرفارمنس کے لئے جانے جاتے ہیں، لیکن حالیہ ویب سیریز "مسٹر اینڈ مسز شمیم” میں ایک بولڈ سین نے انہیں تنازعہ کا شکار کر دیا ہے۔صبا قمر جو کہ ڈراموں "فراڈ”، "سرِ راہ”، "سیریل کلر” اور "پاگل خانہ” میں اپنی اداکاری کی وجہ سے ناظرین میں مقبول ہو چکی ہیں، اور نعمان اعجاز بھی "دنیہ پور”، "ہم دونوں” اور "بسمل” جیسے ڈراموں میں اپنے کرداروں سے داد وصول کر چکے ہیں۔ دونوں اداکار اس سے قبل کئی دیگر ڈراموں میں ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں، جن میں "اُلو برائے فروخت نہیں”، "جو چلے تو جان سے گزر گئے” اور "مسٹر اینڈ مسز شمیم” شامل ہیں۔
تاہم ان کی حالیہ ویب سیریز "مسٹر اینڈ مسز شمیم” میں ایک بولڈ سین کی منظر کشی نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ اس سین میں دونوں اداکار ایک دوسرے کے قریب دکھائی دیتے ہیں۔ اس ویب سیریز کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایڈز کے مرض کا شکار ہے۔ اس سین کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں فنکاروں کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔