شوبز

نواز الدین صدیقی کے خلاف پولیس میں ایک اور شکایت درج مگر کونسی؟

اداکار نواز الدین صدیقی نے ایک مشہور سوفٹ ڈرنک برانڈ کے اشتہار میں کام کیا تھا جسے بنگالی زبان میں بھی پیش کیا گیا

کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن ) بالی و وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کو ایک اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑ گیا’نواز الدین صدیقی کے خلاف پولیس میں ایک اور شکایت درج مگر کونسی؟

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی کیخلاف جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر پولیس میں شکایت درج کروا دی گئی۔پولیس حکام کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی نے ایک مشہور سوفٹ ڈرنک برانڈ کے اشتہار میں کام کیا تھا جسے بنگالی زبان میں بھی پیش کیا گیا۔کولکتہ ہائی کورٹ کے ایک وکیل نے اشتہار میں کیے گئے نواز الدین صدیقی کے مذاق کو بنگالی کمیونٹی کے لیے توہین ا?میز اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا قرار دے کر ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروا دی۔وکیل کا موقف ہے کہ ہندی میں جو اشتہار بنایا گیا اس میں کوئی ایسی بات نہیں تھی تاہم جب وہی اشتہار بنگالی زبان میں ٹی وی اور دیگر میڈیا پر آیا تو اس میں بنگالی کمیونٹی کی توہین کی گئی۔نواز الدین صدیقی کیخلاف شکایت اور عوامی احتجاج کے بعد اشتہار کو ٹی وی اور سوشل میڈیا سے ہٹا دیا گیا۔ نواز الدین صدیقی کو اپنی اہلیہ اور بھائی کے حوالے سے بھی تنازع کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button