شوبز

نیلم منیربھی عید الاضحیٰ پربکرے خریدنےکی شوقین نکلیں

نیلم منیر نے کہا کہ مجھے بکراخریدنے کا بہت شوق ہے لیکن میں کبھی منڈی نہیں جاسکی ہوں۔

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ نیلم منیر بھی عید الاضحیٰ پر بکرے خریدنے کی شوقین نکلیں لیکن انہیں منڈی نہ جاسکنے کا افسوس ہے۔ اداکارہ کے شوکا  ایک پرومو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ پرومو میں گفتگو کے دوران نیلم منیر نے کہا کہ مجھے بکراخریدنے کا  بہت شوق ہے لیکن   میں کبھی منڈی  نہیں جاسکی ہوں۔ نیلم منیر کا کہنا تھا کہ میں کسی کے رعب میں  نہیں آتی تاہم سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کرنا آسان ہے۔  شو میں اسکول لائف  کا قصہ سناتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اسکول لائف کے دوران لڑکے مجھے لڑکی کی آواز بنا کر فون کیا کرتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button