شوبز

والد بیرسٹر بنانا چاہتے تھے’میں ایکٹر بن گیا’دونوں کے آخر میں”ٹر”تو آتا ہےنا

اداکاریوسف خان کی 15برس بیت گئے' فلم '' صدی '' نے سپر سٹار بنا دیا

لاہور(شوبزڈیسک)اردو اور پنجابی فلموں کے لیجنڈ اداکار یوسف خان کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے۔وہ پاکستان شوبز انڈسٹری کا بڑا نام تھے۔ پنجابی سینما کے سپر اسٹار یوسف خان 1929 میں فیروز پور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1954 میں فلم” پرواز” سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔

یوسف خان نے اداکاری تو اردو فلموں سے شروع کی لیکن شہرت پنجابی فلموں سے ملی، 1965 میں اچھا شوکر والا کی فلم” ملنگی ”میں اداکار اکمل کے ساتھ یوسف خان کے کام کو بہت سراہا گیا۔ تاہم انہیں اصل شہرت فلم ” ضدی ” سے ملی تھی ۔جس میں ان کے ساتھ دیبا کا ایک گیت بہت معروف ہو ا تھا جس کے بول تھے” تیرے نال نال وے میں رہناں”۔

ان کو فلم انڈسٹری میں اداکار علائو الدین لائے۔ وہ ان کو گھر سے بلانے آتے تو سیٹی بجاتے۔ یوسف خان کے والد بیرسٹر تھے اور وہ بیٹے کو بھی بیرسٹر بنانا چاہتے تھے۔ مگر یوسف خان نے ایکٹنگ میں شہرت کمائی ۔ ایک بار ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اس بات کو ایسے بیان کیا” میرے والد مجھے بیر سٹر بنانا چاہتے تھے مگر میں ایکٹر بن گیا تو میں نے ایک دن والد صاحب سے کہا کہ بیرسٹر کے آخر میں ٹر آتا ہے اور ایکٹر کے آخر میں بھی ٹر آتا ہے اس حوالے میں نے آپ کی آدھی خواہش تو پوری کر دی جس پر والد صاحب مسکرا دیئے”۔

اداکار یوسف خان نے انڈسٹری کو فلم ” ہمراہی، قسمت، ضدی، شریف بدمعاش، جنرل بخت خان اور بڈھا گجر سمیت بہت سی سپر ہٹ فلمیں دیں۔ان کی آخری فلم” اتھرا” تھی جو 2006 میں ریلیز ہوئی۔یوسف خان کو 2004 میں فنی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، وہ 78برس کی عمرمیں 20 ستمبر 2009

کو حرکتِ قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button