شوبز

وزیر کی بیٹی کا گووندا کے گھر کیا کام’وہ بھی پورے 20دن

اداکار کی بیوی سنیتا کے مطابق، کچھ لڑکیاں انہیں اسٹیج پر دیکھ کر بے ہوش بھی ہوجاتی تھیں

لاہور(شوبزڈیسک)معروف بھارتی فلم اسٹار گووندا کی بیوی سنیتا آہوجا نے انکشاف کیا کہ ایک وزیر کی بیٹی نے نوکرانی کا روپ دھار کر قریبا 20 دن تک ان کے گھر کام کیا، یہاں تک کہ وہ گووندا کے لیے رات دیر گئے تک جاگتی تھی۔گووندا 1990کی دہائی میں سب سے زیادہ مقبول فلمی ستاروں میں سے ایک تھے اور ان کے مداحوں کی بہت بڑی تعداد تھی۔ اس زمانے میں ان کی فین فالونگ اتنی زیادہ تھی کہ خواتین ان کے گھر اور فلم کے سیٹ کے باہر جمع ہو جایا کرتی تھیں۔ ان کی بیوی سنیتا کے مطابق، کچھ لڑکیاں انہیں اسٹیج پر دیکھ کر بے ہوش بھی ہوجاتی تھیں۔

سنیتا آہوجا نے انکشاف کیا کہ ایک بار، ایک لڑکی جو گووندا کی بہت بڑی مداح تھی، اس نے گھریلو ملازمہ ہونے کا بہانہ کیا اور 20 دن تک ان کے گھر میں کام کیا۔ سنیتا نے بتایا کہ لڑکی دراصل ایک وزیر کی بیٹی تھی۔واقعہ یاد کرتے ہوئے سنیتا نے کہا کہ مداح لڑکی نے گھریلو ملازمہ ہونے کا بہانہ کیا اور قریبا 20 دن تک ہمارے ساتھ رہی، وہ کسی خوشحال خاندان سے لگ رہی تھی۔ میں نے اپنی ساس سے کہا کہ وہ برتن دھونا اور گھر کی صفائی کرنا نہیں جانتی۔ آخر کار ہمیں پتا چلا کہ وہ کسی وزیر کی بیٹی اور گووندا کی مداح ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں بھی اس وقت جوان تھی مجھے شک ہوا کہ وہ کیوں دیر تک جاگتی اور گووندا کا انتظار کرتی تھی۔ جب ہمیں اس کی حقیقت معلوم ہوئی تو وہ بہت روئی اور اعتراف کیا کہ وہ گووندا کی مداح ہے۔ پھر اس کے والد 4 گاڑیاں لے کر آئے اور اسے اپنے ساتھ لے گئے۔

سنیتا آہوجا نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے ایک سال بعد 1987 میں گووندا سے شادی کرلی تھی۔ گووندا کے کیریئر کو دھچکا لگنے کے خوف سے اس جوڑے نے ایک سال تک اپنی شادی کو خفیہ رکھا۔ انہوں نے دنیا کے سامنے اپنی شادی کا اعلان اس وقت کیا جب ان کی بیٹی ایک سال کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button