شوبز

وہ نہیں چاہتیں کہ انہیں حد سےزیادہ ‘سیکسی’ اندازمیں پیش کیا جائے،اداکارہ اور رقاصہ نورا فتیحی نے وجہ بیان کردی

نورا فتیحی نے اس حوالے سے وضاحت کی کہ وہ دیگر بالی وڈ اداکاروں جیسے جھانوی کپور، سارا علی خان، اور اننیا پانڈے کے برعکس ایک مختلف جسمانی ساخت رکھتی ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ اور رقاصہ نورا فتیحی نے فلمی گانے ‘دلبر’ اور ‘کمریا’ میں چھوٹے کپڑے پہننے سے انکار کی وجہ بتادی۔ نورا فتیحی نے اس حوالے سے وضاحت کی کہ وہ دیگر بالی وڈ اداکاروں جیسے جھانوی کپور، سارا علی خان، اور اننیا پانڈے کے برعکس ایک مختلف جسمانی ساخت رکھتی ہیں۔اور وہ نہیں چاہتیں کہ انہیں حد سے زیادہ ‘سیکسی’ انداز میں پیش کیا جائے۔

نورا فتیحی جو اپنے مشہور ڈانس نمبرز جیسے ’کمریا’ اور ’دلبر’ کی وجہ سے شہرت حاصل کر چکی ہیں انہوں  نے انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن کے دوران ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ مجھے یاد ہے کہ گانے کی شوٹنگ کیلئے  ان لوگوں نے مجھے ابتدا میں جو نیا بلاؤز دیا تھا وہ بہت چھوٹا تھا جسے میں نے پہننے سے  انکار کر دیا۔

نورا نے بتایا کہ،’ میں نے انہیں کہا کہ دوستو میں یہ نہیں پہن سکتی اور  مجھے حد سے زیادہ جنسی انداز میں نہ پیش کریں۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ ایک سیکسی گانا ہے لیکن ہمیں فحاشی کی ضرورت نہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ،’اگلی صبح گانے کی شوٹنگ پر مجھے نئے کپڑے دیے گئے، جو پہلے کے مقابلے میں تھوڑے بہتر تھے، جس میں گانا شوٹ کیا گیا۔

علاوہ ازیں نورا فتیحی کا مزید کہنا تھا کہ،’آج جب میرے پاس بات کرنے کی طاقت ہے، میں اپنے اسٹائلسٹس کو کہتی ہوں، ’کہ اننیا، سارا ، یا جھانوی  کو جس طرح اسٹائل کیا جاتا ہے، اسی طرح مجھے نہیں کیا جا سکتا کیونکہ میرا جسم مختلف ہے۔

نورا کے مطابق بالی ووڈ میں میرے جیسے جسمانی ساخت زیادہ تر لڑکیوں کی نہیں ہے، اس لئے اسٹائلسٹس اور ڈائریکٹرز کو میرے نقطہ نظر کو سمجھنا مشکل ہوتا ہے، لیکن جب میں انہیں منوا لیتی ہوں تو وہ کہتے ہیں، ‘ٹھیک ہے، سمجھ گئے۔’

نورا نے کہا کہ،’بدقسمتی سے، اگر میں وہی پہنوں جو انہوں نے پہنا، تو اس سے ڈانس کی خوبصورتی، موجودگی کی خوبصورتی، اور گانے کی خوبصورتی سب ماند پڑ جائیں گی۔’

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button