ویرات کوہلی سے افیئر ‘مرونال ٹھاکر آپے سے باہر ہو گئیں
اداکارہ پہلے ویرات کوہلی کی محبت میں پاگل رہی ہیں
لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ مرونال ٹھاکر نے خود سے متعلق پرانی خبر شائع کرنے پر بھارتی سوشل میڈیا پیج پر کمنٹ کرکے سخت ردعمل دیا ہے۔گزشتہ روز انسٹاگرام پر بھارتی انٹرٹینمٹ کے مقبول پیج انسٹینٹ بالی وڈ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اداکارہ اور ویرات کوہلی کی تصویر لگائی ہوئی تھی جب کہ ساتھ ہی کیپشن میں مرونال کا بیان درج تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ‘ایک وقت تھا جب میں ویرات کوہلی کی محبت میں پاگل تھی’۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان مرونال نے شاہد کپور کے ہمراہ اپنی فلم جرسی کی تشہیر کے دوران دیا تھا، یہ فلم ایک کرکٹ تھیم پر مبنی تھی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب میں ویرات کوہلی کی محبت میں دیوانی تھی، میں نے کرکٹ کو اپنے بھائی کی وجہ سے دیکھنا اور پسند کرنا شروع کیا جو کرکٹ کا بہت بڑا مداح ہے۔
اب مرونال ٹھاکر کی جانب سے انسٹینٹ بالی وڈ کی پوسٹ پر کمنٹ کیا گیا اور اداکارہ نے بظاہر غصیلے انداز میں تنبیہ کی اور لکھا ‘انسٹینٹ بالی وڈ اسٹاپ اِٹ، اوکے؟’واضح رہے کہ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اداکارہ انوشکا شرما سے 2017 میں شادی ہوئی تھی، دونوں کے دو بچے ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہیں۔