وینا ملک خلع کے 7برس بعد نئے افیئر میں’بوائے فرینڈ کانام بھی بتا دیا
وینا نے اپنی محبت کا سوشل میڈیا میں چہرہ چھپا یا مگر نام دنیا کے سامنے رکھ دیا
لاہور(شوبزڈیسک)ماضی کی اسکینڈلز کی ملکہ وینا ملک نے خلع کے سات برس بعد اپنی زندگی میں محبت کی آمد کا پھر سے اشارہ دیدیا ہے۔ وینا اب بھی ٹی وی ہوسٹ ہیں۔پاکستانی فلم انڈسٹری اور مزاحیہ شو ‘ہم سب امید سے ہیں’ میں بہترین اداکاری سے خاص پہچان بنانے والی وینا ملک نے سال 2010 میں بھارت ے مشہور رئیلٹی شو ‘بگ باس’ کے سیزن 4 میں بطور کنٹیسٹنٹ شرکت کی اور وہاں اداکار اشمیت پٹیل کے ساتھ نازیبا حرکات کے سبب تنازعات کا شکار ہوگئیں۔
وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو دبئی کے بزنس مین اسد بشیر خان خٹک سے شادی کی جن سے انکے دو بچے پیدا ہوئے۔شادی کے چار سال بعد وینا ملک نے 2017 میں اسد بشیر خٹک سے خلع لے لی تھی جس کے بعد دونوں میں ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہوا اور بچوں کی حوالگی کے تنازع سے قبل بھی وہ ایک دوسرے پر مختلف نوعیت کے الزامات لگاتے رہے۔
اب اسد بشیر سے خلع لینے کے 7 سال بعد وینا ملک نے زندگی میں نئی محبت کے آنے کا اشارہ دیا ہے اور اس کا نام شہریار چوہدری ہے۔دراصل وینا ملک نے اپنے ٹک ٹاک اکانٹ پر چند ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں ایک لڑکے کو دیکھا جاسکتا ہے لیکن اس کا چہرہ ہر ویڈیو میں چھپا ہوا ہے۔ان تمام ویڈیوز سے ایک بات واضح ہے کہ یہ ویڈیوز ‘ایم شہریار’ نامی ہینڈل سے بنائی گئی ہیں جبکہ وینا ملک کے انسٹاگرام پر بھی ایک ویڈیو شیئر ہوئی ہے جو ممکنہ طور پر دبئی کی ہے اور اس میں بھی ‘ایم شہریار’ کے اکانٹ سے ہی بنائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اگر وینا ملک کے انسٹاگرام اکانٹ کو کھنگالا جائے تو اس کی فالوئنگ لسٹ میں ‘شہریار چوہدری’ نامی اکانٹ دیکھا جاسکتا ہے اور اس کی بھی پروفائل پک میں چہرہ کراپ کیا ہوا ہے۔متعدد سوشل میڈیا صارفین کا اس حوالے سے شک ہے کہ ممکنہ طور پر وینا ملک کے سوشل میڈیا اکانٹس ہیک کرلیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ وینا ملک ماضی میں ایشمیت پٹیل کے علاوہ پاکستانی اداکار ببرک کے ساتھ بھی محبت کے رشتے میں بندھ چکی ہیں لیکن ببرک سے بھی شادی تک معاملات نہ پہنچ سکے۔