شوبز

ٹریفک حادثہ، سرائیکی گلوکار شرافت علی 6ساتھیوں سمیت دنیا فانی سے کوچ کر گئے

شرافت علی میانوالی کے گاؤں شدرو میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی نہر میں گر گئی

میانوالی(شوبز ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی میں ٹریفک حادثے میں سرائیکی زبان کے گلوکار شرافت علی 6ساتھیوں سمیت دنیا فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 حکام نے تصدیق کی کہ میانوالی کے شیخالی روڈ پر ایک فورچونر گاڑی نہر میں گرنے کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں فوک گلوکار شرافت علی اور ان کے ساتھ چھ دیگر افراد سوار تھے جن کی موت واقع ہو گئی ہے۔ ریسکیو 1122 کے بیان کے مطابق مرنے والے افراد کی لاشوں کو میانوالی کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق شرافت علی میانوالی کے گاؤں شدرو میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر جا رہے تھے۔ گلوکار کی گاڑی گنجیرا پل سے نہر میں گرنے کے بعد مقامی لوگوں نے ریسکیو حکام کو واقعے کی اطلاع دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button