شوبز

ٹک ٹاکرسحر مرزا کا’ورچوئل ویڈنگ‘ پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن سحر مرزا نے دولہا کے بغیر ہونے والی اپنی شادی کی تقریبات، نکاح اور رخصتی پر تنقید کا جواب دیا ہے۔

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن سحر مرزا نے دولہا کے بغیر ہونے والی اپنی شادی کی تقریبات، نکاح اور رخصتی پر تنقید کا جواب دیا ہے۔ ٹک ٹاکر و سوشل میڈیا اسٹار سحر حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ اور اسٹوری کے ذریعے ’ورچوئل ویڈنگ‘ پر تنقید کرنے والے صارفین کو دوسروں کی خوشی میں خوش ہونے کا سبق دیا ہے۔

سحر مرزا نے اپنی اسٹوری میں لکھا ہے کہ یہ پیغام اُن سب کے لیے ہے جو پوچھ رہے ہیں کہ دولہا کہاں ہے؟ یہ تقریبات صرف پیسے کا ضیاع تھیں وغیرہ وغیرہ، دولہا جہاں ہیں وہ بہت جَلد آئیں گے۔

اسکرین شاٹ

سحر مرزا کا کہنا ہے کہ میں صرف اتنا کہوں گی کہ یہ تقریبات صرف میری طرف سے تھیں، لڑکے والوں کی طرف سے نہیں، نکاح ہوا ہے میرا، نکاح کے بعد مجھے رخصتی کرنی تھی، اپنے شوہر کے پاس جانا تھا، اپنے ہی گھر نہیں رہنا تھا۔

ٹک ٹاکر نے لکھا ہے کہ جب میرے شوہر آئیں گے، تو ہم اس سے بھی بڑے پیمانے پر تقریبات کریں گے۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ  جو بھی ہوتا ہے اللّٰہ کی مرضی سے ہوتا ہے، اس کی مرضی کے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ہلتا، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ سحر مرزا نے اپنی اسٹوری کے آخر میں واضح کیا ہے کہ یہ صرف نکاح تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button