شوبز

ٹک ٹاکر نے شاداب کو کرش مان لیا’شادی کی پیشکش کا دعویٰ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹِک ٹاکر شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آل رائونڈر شاداب خان فون کو شادی کی پیشکش کی تھی۔نجی ٹی وی کے شو کے دوران شاہ تاج خان نے میزبان متھیرا کے سوال پر بتایا کہ شاداب خان میرا کرش تھے اور ان کی شادی پر میں بہت افسردہ تھی، وہ مجھ سے فون پر بات کیا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خود شاداب کو باضابطہ انداز میں شادی کی پیشکش کی تھی، کوئی بھی انسان شادی کی پیشکش کا دعویٰ ایسے ہی نہیں کرسکتا۔ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ شاداب مجھ سے وینش موڈ پر لگا کر بات کرتے تھے، شاداب کی شادی کے بعد میں نے کہا کہ لعنت ہو!تم پر تم نے شادی کرلی۔

ماضی میں شاہ تاج شاداب کی فین رہ چکی ہیں لیکن ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کے بعد شاہ تاج نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں شاہ تاج نے شاداب خان پر باحجاب لڑکی سے شادی کرنے پر لعنت بھیجی تھی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button