ٹک ٹاکر کا جدہ میوزک کانسرٹ میں پہنا گیا جوڑا کتنا مہنگا؟
ربیکا خان کی قسمت کاستارہ چمکا تو راتوں رات اسٹار بن گئیں
لاہور(شوبزڈیسک)سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ میوزیکل نائٹ میں ٹک ٹاکر ربیکا خان نے جہاں اپنے حسن سے جلوے بکھیرے ہوئے تھے وہیں انکے پہنے گئے جوڑے کی تفصیلات نے فیشن کے متوالوں کو دنگ کردیا۔ٹک ٹاکر ربیکا خان ان خوش قسمت شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے راتوں رات ترقی کی منازل طے کیں۔نجی ٹیلی ویژن کے گیم شو میں شرکت کرنے کے بعد ربیکا خان کی قسمت کاستارہ ایسا چمکا کہ لوگوں نے انہیں راتوں رات اسٹار بنتے دیکھا۔
ٹک ٹاک ویڈیوز سے اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے والی ربیکا خان اب سوشل میڈیا کی جانی مانی شخصیات میں شمار کی جاتی ہیں جو انسٹاگرام ، ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر متحرک رہتے ہوئے مداحوں سے ہر لمحہ جڑی رہتی ہیں۔حال ہی میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں جدہ سیزن کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان اور انڈونیشیا میوزیکل نائٹ میں بھارتی گلوکاروں کے بعد 2 اگست کی شب کو پاکستانی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور مداحوں کے لہو کو گرمایا۔
اس میوزیکل نائٹ میں جہاں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ، بلال سعید، سونو ڈانس گروپ اور انڈونیشیا کی صف اول گلوکارہ لیڈی را را نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا وہیں ٹک ٹاکر ربیکا خان بھی اس میوزیکل نائٹ کا حصہ بنی نظر آئیں۔اس میوزک فیسٹیول میں شرکت کے دوران جہاں گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے وہیں سب کی نظریں ربیکا خان کے جوڑے پر جمی نظر آئیں۔
واضح رہے کہ ربیکا خان کا گلابی اور سنہرے رنگ کا یہ جوڑا معروف فیشن برانڈ حارث شکیل کا شاہکار ہے جو آپکو انکے آفیشل انسٹاگرام پیچ پر بآسانی مل جائے گا۔ٹک ٹاکر ربیکا خان کے اس جوڑے کی قیمت بات کریں تو حارث شکیل کے اس گلابی شاہکار کی حیران کن قیمت پاکستانی کرنسی کے مطابق تقریبا 50 ہزار روپے ہے۔ مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کی قیمت منظر عام پر آنے کے بعد فیشن سے وابستہ افراد دنگ رہ گئے۔