شوبز

پانڈیا کی سابق اہلیہ نتاشا کا پہلا افیئر کس سے تھا ؟ بریک اپ کیوں ہوا؟

علی گونی نے کامیڈین بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کے پوڈکاسٹ میں سب کچھ بتا دبا

لاہور(شوبزڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ نتاشا اسٹینکوویچ کے سابق بوائے فرینڈ و اداکار علی گونی نے بریک اپ کی وجہ بتا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا سے شادی سے قبل نتاشا اسٹینکوویچ اور بھارتی ٹی وی اداکار علی گونی کے درمیان رومانوی تعلقات قائم تھے، ان دونوں نے معروف بھارتی ڈانس شو نچ بلیے کے نویں سیزن میں بھی بطور جوڑی شرکت کی تھی لیکن بعد میں دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔

اب حال ہی میں علی گونی نے کامیڈین اسٹار بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کے پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے نتاشا کا نام لیے بغیر ہی ان کے ساتھ بریک اپ کی وجہ بتائی۔
علی گونی نے کہا کہ میں اپنے سابق رشتے میں بہت سنجیدہ تھا، ہم دونوں نے شادی کے خواب بھی دیکھے تھے لیکن وہ رشتہ ٹوٹ گیا اور اس بریک اپ کی وجہ یہ تھی کہ وہ (سابقہ گرل فرینڈ نتاشا) شادی کے بعد میری فیملی کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تھیں۔

اداکار نے کہا کہ انہوں نے مجھ سے بولا تھا کہ ہم شادی کے بعد الگ گھر میں رہیں گے، مجھے یہ بات سمجھ نہیں آئی تھی جس کی وجہ سے ہمارا بریک اپ ہوگیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے میری فیملی بہت اہم ہے، دنیا کی کوئی بھی طاقت مجھے میری فیملی سے الگ نہیں کرسکتی، میں ہمیشہ اپنی فیملی کو اپنے ساتھ لیکر چلوں گا۔واضح رہے کہ علی گونی سے بریک اپ کے بعد، نتاشا نے سال 2020 میں بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا سے شادی کرلی تھی، ان کا ایک 4 سالہ بیٹا آگستیا بھی ہے۔

رواں سال، جولائی میں ہاردک پانڈیا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے نتاشا اور اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا جس کے بعد نتاشا اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنے آبائی وطن سربیا چلی گئی ہیں۔دوسری جانب علی گونی بھارتی اداکارہ جیسمین بھاسن کے ساتھ رومانوی تعلقات میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button