شوبز
پاکستانی ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو” کی بڑی کامیابی، بھارت میں بھی نشر کرنیکا اعلان
خوشخبری زندگی' چینل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤ نٹ پر ڈرامہ سیریل ''میرے پاس تم ہو ''کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے دی ہے

کراچی (کلچرل رپورٹر، آن لائن)پاکستان کا مشہور ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو ” کی بڑی کامیابی، بہت جلد بھارتی ٹی وی چینل پر نشر کرنے کا اعلان بھی کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں موجود مداح اپنے پسندیدہ پاکستانی اداکاروں عائزہ خان، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کو بھارتی چینل زندگی پر دیکھیں گے۔یہ خوشخبری زندگی’ چینل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤ نٹ پر ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو ”کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے دی ہے۔بھارتی چینل نے ڈرامے کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ” میرے پاس تم ہو ” بہت جلد انڈین ٹیلی ویڑن کی اسکرینز پر آرہا ہے۔