شوبز

پاکستان کے نامور فنکاروں کا تعلق فوجی گھرانوں سے

حمزہ عباسی'زارا نور عباس'مدیحہ امام'شہر یار منور'مومنہ مستحسن کے والدین بھی فوج سے جڑے ہوئے ہیں

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بات کی جائے تو عموما فنکاروں کا تعلق اور انکی فیملی بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہوتی ہیں تاہم ان فنکاروں میں کئی نامور شخصیات ایسی بھی ہیں جنکا فیملی بیک گرانڈ پاکستانی فوج سے جاملتا ہے۔آئیے ان فنکاروں کا نام جانتے ہیں جنکے اہلِ خانہ پاکستانی فوج میں اپنی زندگی وقف کرچکے ہیں اور وطن عزیز کی حفاظت کیلئے کوشاں رہے۔

اداکار حمزہ علی عباسی:
جانِ جہاں، من مائل، اور پیارے افضل جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے خوبرو نوجوان حمزہ علی عباسی بلاشبہ کسی تعریف کے محتاج نہیں ہیں۔دیدہ زیب شخصیت اور مردانہ وجاہت سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے حمزہ علی عباسی کا تعلق کسی فنکار گھرانے سے نہیں بلکہ پاکستانی فوج کی جانی مانی شخصیت کے بیٹے ہیں۔ اداکار حمزہ علی عباسی مرحوم والد ریٹائرڈ میجر مظہر علی کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے پاک فوج میں خدمات انجام دیں۔

اداکارہ زارا نور عباس:
پاکستان ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ زارا نور عباس کی بات کی جائے تو وہ بھی محض اداکاری سی ہی مشہور نہیں بلکہ انکا تعلق پاک فوج کی اعلی شخصیت سے ہے۔ڈراما سیریل دھڑکن، لمحے، اور قید جیسے ڈراموں میں اداکاری سے مشہور زارا نور عباس کرنل ریٹائرڈ عباس کی صاحبزادی ہیں جبکہ انکی والدہ اسما عباس شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ہیں۔

اداکارہ مدیحہ امام:
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور سابقہ وی جے مدیحہ امام بھی ان فنکاروں کی فہرست میں شامل ہیں جنکی فیملی پاک فوج سے وابستہ ہونے کے باوجود خود انہوں نے اداکاری کے شعبے میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔مقدر، عشق جلیبی اور میرا رب وارث کی اداکارہ مدیحہ امام کی بات کریں تو وہ ایک ایسی ہستی کی صاحبزادی ہیں جنہوں نے پاکستانی کی خدمت کرنے کا کوئی موقع اپنے ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔اداکارہ مدیحہ امام کا تعلق آرمی فیملی سے ہے ان کے والد نے فوج میں بطور آرمی مین خدمات انجام دیں۔

اداکار عدیل چوہدری:
ڈرامہ سیریل یہ زندگی ہے میں اپنی اداکاری سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار عدیل چوہدری کا تعلق بھی پاک فوج سے ہے ۔ اداکار عدیل خود اگرچہ بطور اداکار اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم انکے والد ریٹائرڈ میجر اصغر علی چوہدری ہیں صرف یہی نہیں بلکہ وہ پاکستان کے سابق صدر چوہدری فضل الہی کے پوتے بھی ہیں۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن:
میوزک انڈسٹری سے وابستہ گلوکارہ مومنہ مستحسن کی بات کریں تو گلوکارہ کے والد کاظم مستحسن بھی بطور بریگیڈیئر پاک فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اداکار شہریار منور:
ڈراما سیریل آسمانوں پر لکھا،کہی ان کہی جیسے پراجیکٹس میں اپنے کرداروں سے مشہور شہریار منور نے 24 سال کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا، 2012 میں ڈرامہ سیریل میرے درد کو جو زبان ملے میں پہلی بار جلوہ گر ہوئے اور آتے ہی اسکرین کی جان بن گئے۔پاکستان فوج سے انکے تعلق کی بات کریں تو اداکارہ شہریار منور کے والد ریٹائرڈ منور عالم صدیق نے بزنس تبدیل کرنے سے قبل پاکستانی فضائیہ میں بطور کموڈور خدمات انجام دیں۔

اداکارہ مرینہ خان:
تنہائیاں، دھوپ کنارے اور تم سے کہنا تھا میں اپنے کردار سے مشہور سینئر اداکارہ مرینہ خان کے والد رحمت خان بھی پاکستان ائیر فورس کا حصہ رہ چکے ہیں۔

اداکار عماد عرفانی:
ڈراما سیریل کبھی میں کبھی تم میں اداکارہ ہانیہ عامر اور فہد مصطفی کیساتھ اداکاری سے مداحوں کی داد وصول کرنے والے اداکار عماد عرفانی کے والد کا تعلق بھی پاک فوج سے ہے۔عماد عرفانی خود بحیثیت اداکار تو مشہور ہیں ہی تاہم انکے والد منصور عرفانی بھی پاکستان فوج میں بطور لیفٹیننٹ کرنل فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

اداکارہ زیبا بختیار:
خوبرو اداکارہ زیبا بختیار 1988 میں ڈراما سیریل انارکلی سے پاکستان ٹیلی ویژن پر پہلی بار جلوہ گر ہوئیں تو انہیں پہلی نظر میں ہی ناظرین نے پسند کیا۔ تاہم زیبا کو شہرت بھارتی فلمحنا (1991) سے بے پناہ شہرت ملی۔زیبا بختیار کے والد یحیی بختیار بھی 1977 می کوئٹہ سے قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے۔ وہ سینیٹ کے رکن بھی رہے اور بے نظیر بھٹو کے 1988 میں وزیر اعظم بننے کے بعد دوبارہ اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدے پر فائز ہوئے۔

اداکارہ ثروت گیلانی:
جوائے لینڈ، چڑیلز، اور خسارا جیسے پراجیکٹس کا حصہ بننے والی اداکارہ ثروت گیلانی بھی کوئی عام شخصیت نہیں بلکہ وہ بھی ان نامور شخصیت کی صاحبزادی ہیں جنہوں نے پاکستان فوج میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔اداکارہ کے والد سید فیروز شاہ گیلانی مسلح افواج میں کیپٹن سے طور پر پاکستان کی خدمت کرتے رہے ہیں۔

گلوکار شیراز اپل:
پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ نامور گلوکار شیراز اپل کا شمار بھی ان ہی شخصات کی فہرست میں کیا جاتا ہے جنکا تعلق بھی فوجی گھرانے سے ہے۔گلوکار شیراز اپل خود اگرچہ کی میوزک انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور انہی کہ نقش قدم پر چلتے ہوئے انکا بیٹا ہادی اپل بھی گلوکاری کا دلدادہ ہے تاہم شیراز اپل کے والد متیاز اختر اپل فوجی سے وابستہ تھے جنہوں نے بطور کرنل پاکستان کی حفاظت کیلئے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔

اداکارہ دنانیر مبین:
پاوری گرل سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین کا نام کون فراموش کرسکتاہے؟دنانیر مبین کا تعلق بھی فوجی گھرانے سے جاملتا ہے،جی ہاں اداکارہ دنا نیر مبین کے والد کی بات کریں تو انکے والد مبین احمد پاکستانی فوج سے وابستہ ہیں جو پاکستان آرمی میڈیکل کور میں بطور ڈاکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اداکار عروہ اور ماورا حسین:
فوجی گھرانے سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی فہرست میں اداکارہ عروہ اور ماورا حسین کا نام بھی سرفہرست ہے۔اداکارہ عروہ اور ماورا کے (انکل ) سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button