شوبز

پریانکا کے بھائی کی شادی’دیسی گرل کے8 کروڑکے ہارکے چرچے

اداکارہ معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی تیار کردہ گلابی ساڑھی پہنے نظر آئیں

لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ و ہالی وڈ کی اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا ممبئی میں منعقدہ بھائی کی شادی کی تقریب میں بلگاری کا مہنگا ہار اور بریسلیٹ پہن کر سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا نے بالی وڈ کی دنیا میں نام کمانے کے بعد امریکہ کا رخ یوں تو اپنی اداکاری اور گلوکاری کے فن کو آزمانے کیلئے کیا تھا لیکن وہ وہاں نک جونس کی محبت میں مبتلا ہوگئیں اور یکم دسمبر 2018 کو اپنی محبت کو شادی جیسے مضبوط بندھن میں باندھ دیا۔

اس اسٹار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش 15 جنوری 2022 کو سروگیسی کے ذریعے ہوئی جس کا نام مالتی میری رکھا۔فلمی دنیا میں اپنی اداکاری کیساتھ حسن سے مداحوں کو سحر میں مبتلا کرنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے بھائی سدھارتھ چوپڑااور ان کی منگیتر نیلم اپادھیائے کی شادی کی تقریبات کا حصہ بننے کے لیے ممبئی میں موجود ہیں۔دیسی گرل کی بھارت واپسی سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور مداح ان کے دیسی لکس کو دیکھ کر تعریف کیے بغیر نہیں رہ پارہے ہیں۔

سدہارتھ چوپڑا کی شادی کا جشن مناتے ہوئے ممبئی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پریانکا چوپڑا معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کی تیار کردہ گلابی ساڑھی پہنی نظر آئیں۔پریانکا چوپڑا نے سلیو لیس بلائوز پہنا جبکہ اپنے دیسی گرل وائب کو بخوبی اپناتے ہوئے دلکش انداز میں ساڑھی باندھی جبکہ زلفوں کو اونچے چوڑے میں باندھ کر دلکشی میں اضافہ کیا۔اپنے لک کو مزید چار چاند لگاتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے گلے میں پرل، روبی اور ڈائمنڈ جڑا تین لڑیوں والا چوکر بھی پہنا جس کی قیمت جان کر سب دنگ رہ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلگاری کی بین الاقوامی سفیر ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے اپنے بھائی کی شادی کی تقریب میں بلگاری کا 8 کروڑ بھارتی روپے کی مالیت کا ہار پہنا لیکن اس ہار کی اصل قیمت بلگاری کی آفیشل ویب سائٹ پر نہیں دیکھی جاسکتی۔علاوہ ازیں اپنے لک کو مزید مہنگا بناتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے ہاتھ میں پلیٹینم ڈائمنڈ سرپینٹی بریسلیٹ بھی پہنا جسکے ساتھ بلگاری کا ہی بیگ بھی لیا۔پریانکا چوپڑا کے اس بریسلیٹ کی قیمت 31 لاکھ 93 ہزار 311 بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ کے بھائی سدھارتھ چوپڑا اور ان کی منگیتر نیلم اپادھیائے کے روکا کی رسم رواں برس ماہ اپریل میں منعقد کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button