شوبز

پریتی زنٹا کرائے کی ماں سے اولاد لینے سے پہلے کس پیچیدہ عمل سے گزریں؟

آئی وی ایف کے عمل کا خرچ الگ اور کرائے کی ماں کا الگ پھر جا کر جڑواں بچے نصیب ہوئے

لاہور(شوبزڈیسک)ڈمپل کوئین بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔اداکارہ پریتی زنٹا نے سال 1998 میں فلم دل سے سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد متعدد فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے بھارتی فلم نگری میں خاص پہچان بنا لی۔

ان کی مشہور فلموں میں” سولجر، چپکے چپکے ، دل ہے تمہارا ، کل ہو نہ ہو اور کبھی الوداع نہ کہنا ”شامل ہیں جسے کئی سال گزرنے کے بعد آج بھی مداح انکے کردار کو فراموش نہ کرسکے۔حال ہی میں اداکارہ پریتی نے اپنے بچوں کی پیدائش کے سبب پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش سے پہلے آئی وی ایف کے عمل سے بھی گزریں۔

اپنی گفتگو میں اداکارہ پریتی زنٹا نے انسٹاگرام اکانٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہمیں اپنے انسٹاگرام کو حقیقت سے قریب رکھنا پسند کرتی ہوں۔اسی لیے میں ہر معمولی سے معمولی چیز انسٹاگرام کی زینت بناتی ہوں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ،زیادہ تر چیزیں جو میں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہوں وہ عام طور پر میں خود ہی شوٹ اور ایڈٹ کرتی ہوں اسے لیے کبھی کبھی آپ دیکھیں گے کہ کسی فریم میں میرا سر یا ٹانگ کٹ گیا ہے لیکن مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اداکارہ پریتی زنٹا جنہوں نے دیگر چند فنکاروں کی طرح سروگیسی کے ذریعے بچوں کا خیر مقدم کیا انہوں نے حال ہی میں اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے سروگیسی کا انتخاب کرنے سے پہلے آئی وی ایف (ان وٹرو فرٹیلائزیشن) کے ذریعے حاملہ ہونے کی کوشش کی تھی۔پریتی نے بتایا کہ،میرے بھی دوسرے لوگوں کی طرح اچھے اور برے دن ہوتے ہیں، کبھی کبھی حقیقی زندگی میں ہمیشہ خوش اور بے فکر رہنا مشکل ہوتا ہے خاص طور پر جب آپ کسی مشکل دور سے گزر رہے ہوں۔ میں اپنے آئی وی ایف سائیکلز کے دوران ایسے ہی محسوس کرتی تھی۔

یاد رہے کہ اداکارہ پریتی زنٹا سال 2016 میں گوڈینف کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور امریکہ چلی گئیں، بعدازاں اس جوڑے نے 2021 میں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں جیا اور جئے کا استقبال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button