شوبز

پشپا اسٹاراللو ارجن کا سرپرائز وزٹ،ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی

سندھیا تھیٹر میں ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوا اورپشپا اسٹاراللوارجن کی ایک جھلک دیکھنے کےلیے بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے ایک خاتون اور اس کا بچہ گر گیا

حیدرآباد(شوبز ڈیسک)بھارتی ریاست حیدرآباد میں منعقدہ پشپا 2 کا پریمیئرافراتفری کا شکارہوکربالآخر ایک سانحے میں بدل گیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ بدھ کی رات سندھیا تھیٹر میں ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوا اور پشپا اسٹار اللو ارجن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے ایک خاتون اور اس کا بچہ گر گیا۔

اس افراتفری میں ریوتی نامی ایک 39 سالہ خاتون کی موت گئی جب کے اس کا بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ خاتون کی شناخت ریوتی کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق دلسکھ نگر سے ہے جو اپنے شوہر بھاسکر اور ان کے دو بچوں کے ساتھ اللو ارجن کی فلم کی اسکریننگ میں شرکت کے لیے آئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button