شوبز

پشپا 2 آئٹم سانگ میں سری لیلا کو سمانتھا سے کم معاوضہ کیوں ملا؟

اداکارہ سری لیلا نے اللو ارجن کی فلم پشپا: دی رول میں اپنے آئٹم سانگ کے لیے 2 کروڑ روپے کا پے چیک وصول کیا ہے

بالی ووڈ(شوبز ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی بلاک بسٹر  فلم پشپا: دی رائز میں اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو کے چارٹ بسٹر ہٹ آئٹم سانگ ’او انتاوا‘ کی زبردست کامیابی کے بعد، اللو ارجن کی فلم  پشپا: دی رول میں اداکارہ سری لیلا، سمانتھا کو ریپلیس کرنے کو تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹالی وڈ سپر اسٹار اللو ارجن کی موسٹ اویٹڈ فلم پشپا: دی رائز میں چارٹ بسٹر ہٹ آئٹم نمبر  او انتاوا کے بعد، فلم کا دوسرا حصہ سامعین کے لیے ایک اور سزلنگ ہاٹ آئٹم سانگ پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔رپورٹس کے مطابق پشپا 2 کے تازہ ترین آئٹم سانگ میں اس بار  دلکش اداکارہ سری لیلا اپنی اداؤں کے نشتر مداحوں پر چلائیں گی تاہم حیران کُن طور پر سری لیلا کو سمانتھا رتھ پرابھو سے کم معاوضہ دیا گیا ہے۔اداکارہ سریلیلا نے اللو ارجن کی فلم پشپا: دی رول میں اپنے آئٹم سانگ کے لیے 2 کروڑ روپے کا پے چیک وصول کیا ہے تاہم یہ فیس اس معاوضے سے بہت کم ہے جو اداکارہ سمانتھا کو آئٹم نمبر ‘او انتاوا‘ کے لیے ادا کیا گیا تھا۔  

بات کی جائے دونوں اداکاراؤں کے معاوضے کی تو اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو کو فلم  پشپا: دی رائز میں اپنی پرفارمنس کے لیے 5 کروڑ روپے کا معاوضہ دیا گیا، جوکہ  پشپا 2 کے لیے سری لیلا کو ملنے والی رقم سے 60 فیصد زیادہ ہے۔تاہم بات کی جائے فلم کی ریلیز کی تو گزشتہ سال فروری 2023 میں فلم ‘پشپا 2‘ کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا تھا جس کے بعد فلم کا آفیشل ٹیزر بھی فلم بینوں کی خدمت میں پیش کردیا گیا  تھا۔واضح رہے کہ اللو ارجن کی موسٹ اویٹڈ فلم پشپا: دی رول رواں سال دسمبر 2024 کو تھیٹرز میں ریلیز کی جائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button