شوبز

پھر چوری‘ فلم”کالکی 2898“نے بالی وڈ کومنہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا

فلم 'کالکی' میں دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن جلوہ گر ہوں گے

لاہور(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی ایک اور چوری پکڑی گئی، باہو بلی سُپر اسٹار پربھاس اور دیپکا پڈکون کی نئی سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898AD‘ میں حیران کن حد تک جنوبی کورین آرٹسٹ کا کام کاپی کیا گیا ہے اگر سیدھے لفظوں میں کہا جائے تو کہیں گے کہ چوری کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق جنوبی کورین فلمی اینیمیشنز کے ماہر ’سنگ چوئی‘ کا الزام ہے کہ بالی وڈ فلم ’کالکی 2898AD‘ کے ڈائریکٹر نے اُن کا آرٹ ورک چوری کرلیا ہے۔

سنگ چوئی نے بھارتی ہدایتکار کی چوری کا باقاعدہ ثبوت بھی فلمی پنڈتوں اور فلمی شائیقین کے سامنے رکھ دیا ہے۔ اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک فوٹو کولاج پوسٹ کیا جس میں ایک فوٹو میں اُن کے 10 سال پُرانے آرٹ ورک کی ہو بہ ہو نقل ہے جبکہ دوسری تصویر بھارتی فلم ’کالکی 2898AD‘ کے ایک منظر کی ہے۔فوٹو کولاج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنگ چوئی کا آرٹ ورک اور فلم ’کالکی 2898AD‘ کا منظر حیران کُن طور پر ایک جیسے ہیں۔وکیلئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔بھئی تھوڑا بہت تو بھرم رکھ لیتے اپنے وطن کا‘ اپنے سینئرز کا۔

جنوبی کورین آرٹسٹ نے بتایا کہ اُنہوں نے اپنا یہ آرٹ ورک 10 سال قبل یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا تھا جوکہ اب بھارتی فلم‘کالکی’میں استعمال کیا گیا ہے۔سنگ چوئی نے مزید کہا کہ بھارتی ہدایتکار نے اُن کی اجازت کے بغیر اپنی فلم میں اُن کا آرٹ ورک استعمال کیا ہے جوکہ قابلِ گرفت بھی ہے اور قابل شرم بھی۔واضح رہے کہ ناگ اشون کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’کالکی 2898AD‘ میں پربھاس اور دیپکا پڈکون کے علاوہ امیتابھ بچن، کمل ہاسن اور دیشا پٹانی بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button